امام سجاد(ع) کی سیاسی سماجی سیرت

Thu, 02/15/2024 - 10:12

مشھور مورخین کے نقل کے مطابق امام سجاد علیہ السلام ۵ شعبان سن ۳۸ هجری قمری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے ، اس لحاظ سے اپ نے اپنی عمر کا دو سال امام علی علیہ السلام کے ہمراہ ، ۱۰ سال امام حسین مجتبی اور ۱۱ سال امام حسین علیہما السلام کے ساتھ گزارا ، کربلا میں اپ کی عمر ۲۳ یا ۲۴ سال تھی ۔

امام سجاد کا دور امامت

بنی امیہ نے امام حسین علیہ السلام کو شھید کرنے بعد یہ سوچ لیا تھا کہ اس نے اسلام کی بنیادیں گرادیں ہیں اور وہ اس غرور میں تھے کہ حادثہ کربلا کے بعد ساری چیزیں ان کے حق میں ختم ہوچکی ہیں ، یقینا موجودہ ماحول سے اسی بات کا تصور ہوسکتا تھا اور ان کی خام خیالی غلط نہ تھی ۔

بنی امیہ کی سیاست

خاندان بنی امیہ نے حقیقی اسلام کی نابودی اور اسے مٹانے کے لئے کہ جو اہل بیت اطھار علیہم السلام کا اسلام تھا مندرجہ ذیل سیاست کو اپنے طریقہ کار اور اپنے پروگرام کا حصہ قرار دے رکھا تھا ۔

۱: اماموں کو شھید کرنا

حقیقت یہ ہے کہ اج جو کچھ معصوم اماموں کے سلسلہ میں جھوٹ ، بہتان اور تہمتیں موجود ہیں اس کی ابتداء بنی امیہ نے رکھی تھی ۔

اموی اس قدر اگے بڑھ گئے تھے کہ اگر امام سجاد علیہ السلام اور حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی راہنمائی اور روشن خیالی نہ ہوتی تو امام حسین علیہ السلام ایک خارجی کے عنوان سے پیش کئے گئے ہوتے اور دنیا یہ سمجھتی کہ اپنی شھادت کی وہ خود بنیاد ہیں ۔

۲: شیعوں پر اقتصادی دباو

طول تاریخ میں بنی امیہ کی حکومت نے شیعوں کو اقتصادی اور معیشتی دباو میں رکھا تاکہ شیعہ ان کے آگے سر نہ اٹھا سکیں اور معمولی زندگی بسر کرنے کے لئے ان کے درباروں میں جانے اور ان کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوں ۔

۳: ثقافتی سیاست

اس سیاست کے دو گوشہ ہیں : ایک لوگوں کو جاہل اور لاعلم رکھ رکھنا اور دوسرے فاسق ثقافت اور کلچر پھیلا کر انہیں منحرف کرنا ۔

یہی وہ بنیاد اور وجہ تھی کہ شام کے دس سن رسیدہ افراد نے «ابی العباس سفّاح» کے پاس قسم کھا کر کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ بنی کے علاوہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا کوئی رشتہ دار بھی تھا ۔

اس کے علاوہ حدیث کے سودا گر ، جھوٹے اور نئے مسلمان حدیث گڑھنے میں مصروف ہوگئے تھے اور بنی امیہ کی حکومت کے حکم سے ان احادیث کو ثقافتی اور دینی میں مراکز میں پڑھایا جاتا تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

https://www.balagh.ir/content/807

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20