حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے فضائل و مناقب (۲)

Wed, 02/14/2024 - 09:46

گذشتہ سے پیوستہ

۳: ابوالقِربَہ

یہ کنیت حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی تیسری کنیت ہے جس میں دلاوری اور مردانگی کے دریا موجزن ہیں ، دشمن کے قلب لشکر کو چیر کر دریا کے کنارے تک پہونچنا ، چلو میں پانی اٹھانا اور مشک بھرنا تاکہ خیمہ میں بیٹھے ہوئے تشنہ لب بچے سیراب ہوسکیں ۔ (۱)

تشنہ لبوں کو پانی پلانا ایک حَسِین اور نیک اسلامی اور انسانی عمل ہے ، کربلا میں یہ کام حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے اہم کاموں میں سے ایک ہے حتی اپ کی شھادت بھی اس کام کے نتیجہ میں واقع ہوئی ، اپ پیاسے بچوں کی تشنگی بجھانے کے لئے فرات پر پانی بھر گئے تھے کہ دشمن نے گھر کر مارا اور اپ کو شھید کردیا ۔

۴: قمر بنی هاشم

تاریخ اور مقاتل نے تحریر کیا ہے کہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام حد سے زیادہ حَسِین و جمیل اور خوبصورت تھے اسی وجہ سے اپ کو «قمر بنی هاشم» کہا جاتا تھا اور بعض نے اپ کے کمالات اور اپ کی عظمت کی وجہ سے اپ کو اس لقب سے نوازا ہے ۔

۵: باب الحوائج

اس لحاظ سے کہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام عاشور کے دن قربانی ، ایثار و فداکاری ، اخلاص و انسانی کمالات اور امام وقت کی اطاعت کا مظھر رہے خداوند متعال نے اپ کو «باب الحوائج» کے منصب سے سرافراز کیا ، اپ سے توسل سے دعائیں قبول ہوتی ہیں کیوں کہ اپ کی شفاعت خدا کی بارگاہ میں مقبول ہے ۔ (۲)

جاری ہے ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مظفر ، الشيخ عبد الواحد ، بطل العلقمی العباس الأكبر ابن أميرالمؤمنين علي بن أبی طالب (ع) ، ج ۲، ص ۸ ۔

۲: https://ensani.ir/fa/article/57753/

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25