سنی اثار میں حضرت زینب(س) کے فضائل

Mon, 02/12/2024 - 10:37

مصر کی مشھور محقق اور صاحب قلم ڈاکٹر «عایشه بنت الشاطی» گراں سنگ کتاب «زینب، علی(ع) کی بیٹی» میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں تحریر فرماتی ہیں کہ میں معتقد ہوں کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت کی جلوہ گری کربلا کی جنگ ختم ہونے کے ساتھ ختم نہ ہوئی بلکہ جنگ کربلا کا خاتمہ اپ کی شخصیت کی جلوہ گری کا پہلا قدم اور اغاز تھا کیوں کہ عاشور کے بعد اپ نے اپنے دوش پر بنی ہاشم کی خواتین کی سرپرستی کی ذمہ داری سنبھالی اور امام وقت حضرت علی ابن الحسین علیہ السلام کا دفاع فرمایا ، اگر حضرت زینب سلام اللہ علیہا نہ ہوتیں تو ممکن تھا علی زین العابدین علیہ السلام بھی شھید کردیئے جاتے ۔

«جلال ‌‌الدین سیوطی» «ابن ‌اثیر» «ابن اعثم کوفی» اور «محمد غالب» حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے سلسلہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے یزید کے دربار میں جو خطبہ ارشاد فرمایا وہ یادگاری خطبہ تھا جسے سن کر اہل دربارہ حیران و مبھوت رہ گئے تھے ۔

ڈاکٹر «عایشه بنت الشاطی» ایک اور مقام پر تحریر کرتی کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا معرکہ کربلا کے بعد بہت دنوں تک زندہ نہ رہ سکیں کیوں کہ اپ نے کربلا سے شام تک بہت سخت مصیبت اٹھائی تھی لیکن اسی مختصر سے مدت میں مسلمانوں کے وجود میں جان ڈال دی اور بصیرت کی شمع اس طرح روشن کی وہ اج تک زندہ و پایندہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

https://khorasannews.com/Newspaper/MobileBlock?NewspaperBlockID=565245

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39