مناجات شعبانیہ کی شرح؛ پہلی قسط

Sat, 02/17/2024 - 10:21

پہلی قسط

اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَ اسْمَعْ دُعائی اِذا دَعَوْتُکَ، وَ اسْمَعْ نِدائی اِذ انادَیْتُکَ. وَ اَقْبِلْ عَلَیَّ اِذا ناجَیْتُکَ، فَقَدْ هَرَبْتُ اِلَیْکَ وَ وَقَفْتُ بَیْنَ یَدَیْکَ مُسْتَکینا لَکَ، مُتَضَرِّعا اِلَیْکَ، راجِیا لِما لَدَیْکَ ثَوابی ۔ (۱)

خدایا! درود بھیج محمد و آل محمد پر اور جب میں تجھ سے دعا کروں تو میری دعا سن اور جب میں تجھے پکاروں تو میری ندا سن اور جب میں تجھ سے راز و نیاز کروں تو میری طرف رخ کر، پس میں بھاگ کر تیری طرف آیا ہوں اور بے چارگی کی حالت میں کھڑا ہوں اور تیری بارگاہ میں گڑگڑا رہا ہوں، پرجزا کی امید لئے تیری درگاہ میں کھڑا ہوں، اپنے ثواب کی امید لئے ہوئے ہوں جو تیرے پاس ہے ۔

اس دعا میں موجود نکات:

۱ـ دعا سے پہلے محمد و ال محمد علیہم السلام پرصلوات بھیجنا ۔

۲ـ دعا سننے اور اس پر توجہ کرنے کے لئے خداوند متعال سے درخواست ۔

۳ـ خدا کی بارگاہ میں پناہ لینا اور غیر خدا سے خود کو دور رکھنا ۔

۴ـ تضرع و گریہ اور خدا کی بارگاہ میں اظھار نیاز کرنا ۔

۵ـ خدا سے لطف و کرم کی امید رکھنا ۔

تحقیق:

صلوات سے دعا شروع کرنے کے اسباب

محمد و آل محمد علیہم السلام پر صلوات کے ذریعہ دعا اغاز کرنے کا ، دعا کرنے والے کی جانب سے یہ پیغام ہے کہ:

الف ـ اس نے یعنی دعا کرنے والے ان لوگوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا ہے جن کے وسیلہ اسے دنیا کی نعمتیں حاصل ہوتی ہیں کیوں کہ دعا کی تمام چیزیں اور برکتیں انہیں لوگوں اور انہیں شخصیتوں کی وجہ اور انہیں کے صدقہ میں ہے ، جیسا کہ ہم زیارت جامعہ کبیره کے فقرے میں پڑھتے ہیں: «اِنْ ذُکِرَ الْخَیْرُ کُنْتُمْ اَوَّلَهُ وَ اَصْلَهُ وَ فَرْعَهُ وَ مَعْدِنَهُ وَ مَأْویهُ وَ مُنْتَهاهُ ؛ جس جگہ بھی خیر و نیکی کا تذکرہ ہوگا اپ وہاں پہلے ہیں ، اس کی اصل و بنیاد ، اس کی شاخیں اور معدن ، اپ ہی اس کی ابتداء اور انتہا ہیں»، مناجات شعبانیہ بھی دنیا کی ان عظیم اور گراں قدر نعمتوں میں سے ایک ہے جو ان عظیم ہستیوں کے وسیلہ ہم لوگوں تک پہونچی ہے ۔ (۲)

جاری ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی، زادالمعاد، ۱۴۲۳ق، ص۴۷ ۔

۲: https://hawzah.net/fa/Magazine/View/5764/6748/80595/

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 70