سید حسن نصراللہ: غزہ میں بے نظیر مقاومت کے ۱۰۰ دن (۱)

Mon, 01/15/2024 - 10:00

حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری جناب سید حسن نصراللہ نے غزہ میں مقاومت کے سو دن گذرنے کے بعد اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی افسانوی مقاومت تاریخ کی ایک بے سابقہ مقاومت ہے۔ غزہ کے رہنے والے وحشیانہ حملات کے باوجود اسی طرح سے اپنے ارداوں میں مضبوط ، بلند حوصلوں کے ساتھ ، قوی اور اٹل ارادوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقاومت کے راستے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کے برجستہ کمانڈر شہید وسام طویل (حاج جواد) ، جو گذشتہ ہفتہ اسرائیل کے وحشیانہ حملات میں لبنان کے جنوبی علاقہ میں شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے ، لہذا اسی مناست سے منعقد مجلس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مقاومت جناب سید حسن ںصراللہ نے خاص پور مقاومت کے لئے میدان نبرد میں حاضر ہونے والے جانبازوں اور ان خاندانوں کی تجلیل کی جو اپنے جگر کے ٹکڑوں کو میدان جنگ میں  بھیجتے ہیں تاکہ مظلوموں کا دفاع کریں اور اپنی سرزمین پر قابض دشمن سے نبرد آزما ہوسکیں۔ آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ ایک بہٹ بڑا پیغام رکھتی ہے اور اس پیغام کو انہوں نے دستخط کیا ہے جو اپنے بچوں کو فرنٹ لائن پر لڑنے کے لئے بھیجتے ہیں۔

سید حسن ںصراللہ نے بیان کیا کہ ہمارے جوانوں کی ایک بڑی تعداد سو دن سے میدان جنگ میں دشمن سے نبردآزما ہے اور ان کے مقابل سینہ سپر ہے ، ان جوانوں کے مضبوط ارادوں کے مالک ، صبور اور ثابت قدم اہل خانہ بھی اس جنگ کا ایک حصہ ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے مزید بیان کیا کہ : غزہ کی جنگ کو ۱۰۰ دن گذر چکے ہیں لیکن غزہ اپنی جگہ ثابت قدم ہے اور یہ وہ ثبات قدمی ہے جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی ، غزہ میں مقاومت اپنے تمام گروہوں کے ساتھ بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن سے نبرد آزما ہے۔

آپ نے مزید بیان کیا : دشمن نے اس جنگ میں اپنے تمام مقاصد میں شکست کھائی ہے ، اعلان شدہ مقاصد ہوں یا غیرعلنی مقاصد ، اور اس بات کا اعتراف خود اسرائیلی کر رہے ہیں ، دشمن کی افواج مسلسل خان یونس اور غزہ کے مرکزی حصہ میں جنگ کرنے میں مصروف ہے لیکن اس کے باوجود دشمن مقاومت کو چوٹ نہیں پہونچا پا رہا ہے ، اور دشمن شکست میں ڈوبا ہوا ہے نیز اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ یہ ریاست حتی کامیابی کے تصور کو بھی نہیں حاصل کرسکتی۔

جاری ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.farsnews.ir/news/14021024000870

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43