مجادلہ سے پرھیز کرو

Wed, 01/03/2024 - 07:17

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:’’أورَعُ النّاسِ مَن تَركَ المِراءَ و إن كانَ مُحِقّا ؛ لوگوں میں سب سے زیادہ پرہیزگار وہ ہے جو مجادلہ اور بحث نہ کرے چاہے حق بجانب ہو‘‘ ۔ (۱)

مختصر شرح:

مجادلہ اور بحث مومنین کے دلوں میں کدروت اور تلخی کا سبب ہے ۔ بسا اوقات مجادلہ ، لڑئی جھگڑے کا سبب بن جاتا ہے اور مومنین کے دلوں میں کینہ اور دشمنی اگ بھڑکا دیتا ہے کہ جو ناپسندہ چیز ہے ۔

اگر انسان باطل پر ہو تو اپنی بات پر اڑے رہنے کے بجائے اسے ترک کردینا چاہئے کیوں کہ ایسی حالات میں مقصد حق کا اشکار ہونا نہیں ہے بلکہ اپنے رقیب اور مدمقابل پر غلبہ اور برتری حاصل کرنا ہے ، نتیجہ میں دلوں میں کینہ اور دشمنی کی بیج پڑجاتی ہے جبکہ مجادلہ سے دوری کے کچھ فوائد ہیں جیسے ایمان کی تقویت ، محبت میں افزائش ، قربت میں اضافہ ، اس کے علاوہ مجادلہ سے دوری انسان کی سمجھداری اور اس کے کمال عقل کی نشانی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شیخ صدوق، امالی، ص۴۱، ح۷۳ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36