اہل بیت (ع) کی پیروی اتحاد کا سبب

Sat, 11/25/2023 - 09:14

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اہل بیت اطھار سلام اللہ علیہا کی پیروی کے سلسلہ میں فرماتی ہیں:«خداوند متعال نے ہماری اطاعت اور پیروی ملت اسلامیہ میں نظم و ضبط اور اتحاد کا سبب قرار دیا ہے اور ہماری امامت یعنی ہم اہل بیت [علیہم السلام] کی امامت کو اختلاف و تفرقہ سے نجات کا وسیلہ قرار دیا ہے»۔(۱)

حضرت فاطمہ علیہا السلام ایک اور مقام پر اس سلسلہ میں فرماتی ہیں:«خدا کی قسم اگر امامت کا حق اس کے اہل [یعنی امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام] کے حوالے کردیا گیا ہوتا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عترت [علیہم السلام] کی پیروی و اطاعت کی گئی ہوتی تو دو انسان بھی [حکم] خدا کے سلسلہ میں اختلاف نہ کرتے»۔(۲)

یہ دونوں حدیثیں اس بات کو بیان کرتی ہیں کہ برحق اماموں کی امامت ملت اسلامیہ میں نہ فقط سماجی و سیاسی اتحاد و یکجہتی اور ھمدلی کا سبب ہے بلکہ دنیا میں ایک عقیدہ کی بنیاد و باعث بھی ہے کہ افسوس کچھ منافقین اور فتنہ پروروں نے مسلمانوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیا ، تفرقہ پھیلایا اور مسلمانوں کو ٹکڑوں میں بانٹ دیا ، انہیں دنیا میں کامیابی اور اخرت میں سعادت سے دور کردیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱: احمد طبرسى، الاحتجاج، ج۱، ص۲۵۸؛ خطبہ فاطمہ زهراء(س) در مسجد مدینہ «فَجَعَلَ اللّهُ...طاعَتَنا نِظاماً لِلملةِ وَ اِمامَتَنا اَماناً لِلفُرقَة»۔

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار، ج ۳۶، ص ۳۵۳، ح ۲۲۴«اَمَا وَ اللّهِ لَو تَرَکُوا الحَقَّ عَلَى اَهلِهِ وَ اتَّبَعُوا عِترَةَ نَبیّهِ لَمَا اختَلَفَ فِى اللّهِ اثنَان»۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 82