صہیونی اور وہابی درندوں کے ہاتھوں کرمان میں بے گناہوں کا قتل عام

Sat, 01/06/2024 - 06:03

جمہوری اسلامی ایران کے شہر کرمان میں موجود قبرستان گلزار شہداء میں اپنے محبوب سردار اور دنیا کو داعش جیسے ناسور اور استکباری سازشوں سے نجات دینے والے عظیم رہنما اور مشہور فوجی جرنل سردار مقاومت و استقامت جناب حاج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے ان کے چاہنے والوں کا جم غفیر دوردراز کے علاقوں سے اپنی ارادت اور اپنے عشق کا اظہار اور اس سردار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرزمین کرمان آیا ہوا تھا اس میعاد گاہ عشق کی جانب جانے والے راستے پر ہزاروں لوگوں کا قافلہ تھا جو اپنے محبوب راہنما اور سردار کی چوتھی برسی کی مناسبت سے اس کے مزار پر اپنی عقیدت کے اظہار اور اس کے راستے و مقصد پر چلتے رہنے کا عزم لے کر قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھنے کا آہنی ارادہ لے کر رواں دواں تھا۔

لیکن اچانک شیطانی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے استکباری مال و دولت پر پروان چڑھنے والے مغربی اور امریکی مفادات کے لئے کام کرنے والے وحشی بھیڑیوں اور وہابی درندوں کی درندگی کا شکار ہوگئے۔

ابن تیمیہ کے فاسد عقیدے اور آئیڈیالوجی پر پلنے والے درندے جو اسلامی تعلیمات اور پیغمبر رحمت کی فرمایشات سے کوسوں دور ہیں اور ہمیشہ مغربی مفادات کے لئے کام کرتے رہے ہیں نیز اسرائیل و امریکا کی سرپرستی میں ملت اسلامیہ کے خلاف برسرپیکار ہیں ، کبھی مساجد ، کبھی حرم اور کبھی امام بارگاہوں کی حرمت کو پامال کرتے ہیں ، بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلتے ہیں تو اسلامی سرزمینوں کے مفادات کو نقصان پہونچاتے ہیں۔

امت مسلمہ کے پیکر اور اتحاد کو تو پارہ پارہ و لہولہان کرتے ہیں لیکن دشمنانِ اسلام و قرآن اور مرسل اعظم کی توہین کرنے والوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھاتے۔ غزہ میں نسل کشی اور اسلامی مقدسات کی حرمت کو پارہ پارہ ہوتے دیکھنے کے بعد بھی تڑپ رہے اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے وحشی اسرائیلیوں کے خلاف یہ خودکش دھماکے انجام نہیں دیتے بلکہ برعکس اسرائیلی و امریکی مفادات سے قدم سے قدم ملاکر اسلامی امت کے پیکر میں زخم لگاتے ہیں اور امریکی و اسرئیلی وحشی درندوں کو امت مسلمہ کے خلاف قوت عطا کرتے ہیں۔

ہم اس دلخراش حادثہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، اقوام متحدہ ، مغربی ممالک اور مغرب پرست افراد سے کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اپنی دوغلی پالیسی اور ان خونخوار درندوں کی سرپرستی چھوڑ دیں اور یہ جان لیں مکتب حاج قاسم سلیمانی کمزور ہونے والا نہیں ہے بلکہ ان کی اس اوچھی حرکتوں سے ان وحشیانہ اقدامات سے راہ سلیمانی پر چلنے والے مکتب سلیمانی کے پیروکاروں کے حوصلے پہلے سے زیادہ فولادی بن جاتے ہیں انشاءاللہ وہ لمحہ ہم نزدیک ہی دیکھیں گے جب علاقہ سے امریکی انخلاء کا ہم نظارہ کریں گے اور اسرائیلی غاصب ریاست پر دوبارہ فلسطین کے مظلوم لوگوں کا تسلط قائم ہوگا ألیس الصبح بقریب۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.tasnimnews.com/fa/news/1402/10/15/3018093

۲: https://www.tasnimnews.com/fa/media/1402/10/15/3018089

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51