سانحہ کرمان پرایران میں عام سوگ کا اعلان

Thu, 01/04/2024 - 09:28

آج بدھ 3 جنوری 2024 کی تاریخ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے کرمان میں دہشتگردانہ حملے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر کل بروز جمعرات پورے ایران میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ایران کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 14:50 اور 15:17 پر دو دہشت گرد دھماکے ہوئے پہلا دھماکہ شہید قاسم سلیمانی کے مزار سے 700 میٹر کے فاصلے پر ہوا اور دوسرا دھماکہ مزار سے ایک کلومیٹر دور اور زائرین کے راستے اور چوکیوں کے باہر ہوا، ہونے والے دہشتگرانہ دھماکوں میں اب تک 84 شہید اور 211 زخمی ہوئے ہیں ۔ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آج بدھ 3 جنوری 2024 کی تاریخ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 26