غزہ میں بارہ سالہ لڑکی دنیا کے موت کی داستان

Sat, 12/23/2023 - 09:26

عالمی خبر رساں ایجینسی فارس کی خبر کے مطابق ، فلسطین اتھارٹی کے نمائندے ریاض منصور اقوام متحدہ میں غزہ میں بارہ سالہ لڑکی دنیا کے موت کی داستان سناتے سناتے رو دئے۔

منصور نے بیان کیا کہ اس لڑکی نے اسرئیلی جارحانہ حملات  میں اپنے ماں ، باپ اور بھائی کو کھونے کے بعد کہا تھا کہ اپنے ان عزیزوں کو کبھی بھول نہیں سکے گی  لہذا اس نےعہد کیا تھا کہ اب میں ضرور زندہ رہوں گی تاکہ ڈاکٹر بن سکوں اور جس طرح ڈاکٹروں نے میری مدد کی ہے میں بھی اسی طرح ڈاکٹر بن کر بچوں کی مدد کروں گی اور ان کے لئے کام کروں گی۔

ریاض منصور یہ داستان سناتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ وہ بہادر بیٹی جس کے دل میں یہ انسانی جذبات تھے جو اپنے ماں باپ اور بھائی کی موت کا بدلہ لینے کے جذبے کے بجائے معصوم بچوں کی مدد کا جذبہ رکھتی تھی بھی زندہ نہ رہ سکی اور چند روز قبل اسرائیل کے وحشیانہ حملات میں جاں بحق ہوگئی۔

ریاض منصور نے یہ داستان سیکورٹی کونسل کے غزہ کے سلسلے سے منعقد جلسہ میں بیان کی اس جلسہ میں غزہ  کے سلسلے سے امداد رسانی میں تیزی لانے کے سلسلے سے قطعنامہ تو تیرہ ووٹوں کے ساتھ تصویب ہوا لیکن امریکا اور روس نے اس سلسلے سے ممتنع ووٹنگ کی ، امید یہ تھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا قطعنامہ تصویب ہوگا لیکن امریکا نے بہت بے غیرتی کے ساتھ جنگ بندی کی کوششوں پر پانی پھیر دیا اور اپنے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کی شق کو قطعنامہ میں نہیں آنے دیا اور دنیا کے سامنے اپنا دہشت گرد چہرہ پہلے سے زیادہ نمایاں کیا تین مہینے سے جاری جنگ میں امریکا تمام عالمی کوششوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی کھلی اجازت دے رہا ہے اور تمام عالمی ادارے کو اپنے مفادات میں استعمال کر رہا ہے۔

روسیہ نے امریکا کی اس حرکت کو اسرائیل کی جانب سے فلسطینی نسل کشی کو امریکا کی جانب سے یقینی بنانے سے توصیف کیا۔

فلسطین کی اسلامی مقاومت حماس نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ذریعہ تصویب کردہ قطعنامہ کو غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو روکنے کے لئے ایک ناکافی قدم سے تعبیر کیا۔ (۱ ۔۔ ۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: https://www.farsnews.ir/news/14021002000033

۲: https://www.farsnews.ir/news/14020929000505

۳: https://www.farsnews.ir/news/14021002000232

۴: https://www.farsnews.ir/news/14021002000037

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 66