حوزات علمیہ اور یونیورسٹیز کا اتحاد (۳)

Tue, 12/19/2023 - 07:30

گذشتہ سے پیوستہ

رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ۱۸ دسمبر ۱۹۸۱عیسوی کی تقریر میں فرمایا: یونیورسٹیز اور حوزات علمیہ ، ہر میدان میں ملک کی ترقی کے دو اہم مرکز اور سنٹر ہوسکتے ہیں کہ جو ملک کو ہر قسم کے انحرافات اور نابودی سے نجات دیں ، اگر یونیورسٹیز کی تعلیمات ، اسلامی تعلیمات کی بنیادوں پر استوار ہوں اور طلباء و دانشوروں کو زھد و تقوائے الہی کا لباس زیب تن کرایا جائے تو ملک کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتا ہے ۔ (۱)

امام خمینی (رہ) حوزات علمیہ اور یونیورسٹیز کے درمیان اختلاف ، عالمی سامراجیت کا ایجنڈا سجمھتے تھے ، اپ نے اپنی تقریر میں فرمایا: اج جب وہ ایک تبدیلی دیکھ رہے ہیں کہ یونیورسٹیز کے تعلیم یافتہ حوزہ علمیہ یعنی علماء کی جانب اور حوزہ علمیہ کے تعلیم یافتہ یعنی علماء یونیورسٹیز کی جانب متمائل ہورہے ہیں ، دونوں ملک کر ملک کو ترقی دینا چاہتے ہیں تو شیاطین اس کوشش میں ہیں کہ علماء اور دانشوروں کو آپس میں لڑا دیں ، لہذا اپ اپنی انکھیں کھولئے اور تفرقہ کی آگ میں جھلسنے سے بچئے ۔

ماضی میں مغربی دنیا نے علماء کو گوشہ نشین کرنے کی بہت کوشش کی ، دوسری طرف یونیورسٹیز کے تعلیمی اور ثقافتی مراکز کو مغربی رنگ و روپ دینے میں مسلسل کوشاں رہے مگر انقلاب اسلامی کی پیروزی نے ان کے نقشہ پر پانی پھیردیا ، طلباء اور علماء نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھ کو مضبوطی سے تھامے رکھا تاکہ انقلاب اسلامی محفوظ رہ سکے ۔ (۲)

تحصیل علم کی اہمیت

خداوند متعال نے قران کریم میں اپنے بندوں کو علم حاصل کرنے کی تاکید فرمائی ہے اور اس کے لئے انہیں سامان سفر باندھنے اور گھر بار چھوڑنے کی تاکید کی ہے ارشاد ہے: وَما كانَ الْمُؤْمِنُونَ لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِي الدِّينِ وَ لِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ ۔ (۳)

تو ہر گروہ میں سے ایک جماعت اس کام کے لئے کیوں نہیں نکلتی ہے کہ دین کا علم حاصل کرے اور پھر جب اپنی قوم کی طرف پلٹ کر آئے تو اسے عذاب الہی سے ڈرائے کہ شاید وہ اسی طرح ڈرنے لگیں ۔

لہذا مومنین اپنے امور تقسیم فرمائیں ، کچھ لوگ خدا کی راہ میں جھاد اور جنگ کرنے کے لئے نکلیں اور تو کچھ لوگ علم حاصل کرنے کی غرض سے اپنا دیار چھوڑدیں تاکہ لَوٹ کر مختلف میدان میں اپنی قوم کی تربیت کرسکیں ، انہیں نصیحتیں کریں ، ان کی ہدایت کا وظیفہ سنبھالیں اور انہیں شیاطین جن و انس کے شر سے نجات دیں ۔

جاری ہے۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: https://hawzah.net/fa/Magazine/View/3282/5772/58097

۲: https://hawzah.net/fa/Magazine/View/3282/5126/46392

۳: قران کریم ، سورہ توبہ ، ایت ۱۲۲ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36