حضرت زہرا علیها السلام کی سیاسی جدوجہد کے اہم محور (۹)

Thu, 12/14/2023 - 08:29

گذشتہ سے پیوستہ

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اپنے ایک خطبہ میں فرماتی ہیں : «کلما او قدوا نارا للحرب اطفاها الله او نجم قرن الشیطان او فغرت فاعرة من المشرکین قذف اخاه فی لهواتها فلا ینکفی ء حتی یطاصماخها باخمصه و یخمد لهبها بسیفه ؛ جب بھی اتش جنگ بھڑکائی گئی خدا نے اسے خاموش کردیا ، جب شیطان کے سینگھ نکل ائی یا مشرکین کے کسی اژدہا نے اپنا منھ کھولا تو [رسول خدا صلی الله علیہ و آلہ و سلم] نے اپنے بھائی [علی بن ابی طالب علیہ السلام] کو اژدہے اور فتنے کی اگ بجھانے کے لئے بھیج دیا اور [علی علیہ السلام] بھی اپنی شجاعت و بہادری کے وسیلہ سرکشوں کو سزا دیتے اور اپنی شمشیر سے فتنہ کی اگ کو خاموش کردیتے» ۔ (۱)

اور کبھی اپ علیہا السلام خدا و اس کے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے نزدیک امام علی علیہ السلام کی منزلت اور اپ کے مقام کا تذکرہ فرماتیں (۲) اور اس طرح بلند و اونچی اواز میں فرماتیں کہ جسے گوشہ نشین اور خانہ نشین بنادیا گیا ہے اس نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے انتقال کے بعد سب سے زیادہ کلمہ لاالہ الا اللہ کے اعلان اور اسلام کی حاکمیت میں کردار ادا کیا ہے ، یہاں تک جب بھی اسلام کو خطرہ لاحق ہوا تو رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اس کی مدد سے اسلام کو خطرہ سے نجات دیتے ۔ 

صدیقہ طاھرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا امام علی علیہ السلام کی حکومت کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی حکومت کا تسلسل جانتی تھیں ، اپ امام علی علیہ السلام کے دولت خانہ کو نزول وحی کا مرکز اور اپ کو دنیا کی سب سے زیادہ علم و کمالات کی مالک شخصیت کے طور پر معرفی فرماتیں کہ اپ کو گوشہ نشین بنانے اور خلافت سے جدا کرنے کی صورت میں اسلام کا بہت بڑا خسارہ ہوگا ۔(۳)

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا خلفاء وقت کے خلاف دیگر اقدام ، غاصبان خلافت کے چہرے سے نقاب اتارنا اور امام علی علیہ السلام سے ان کی مخالفت کی بنیادوں سے پردہ اٹھانا تھا ، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا معتقد تھیں کہ جن لوگوں نے امام علی علیہ السلام کو خلافت سے دور کیا ہے وہ لوگ دین اسلام کے مخالفین اور دشمنوں کے ساتھ امام علی علیہ السلام کے سخت رد عمل سے خوفزدہ ہیں اور وہ اس بات سے بھی بخوبی اگاہ ہیں کہ امام علی علیہ السلام عدالت کے اجراء کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں گے ، حکم خدا کو اجراء کرنے میں ھرگز نہیں ڈریں گے ۔

جاری ہے ۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: طبرسی، احمد بن علی بن ابی طالب، الإحْتِجاجُ عَلی أهْلِ اللّجاج، ج ۱، ص ۲۶۲ ؛ و ابوبکر جوهری، السقیفة و فدک، تحقیق محمد هادی الامینی، ص ۱۴۱ ۔

۲: گذشتہ حوالہ۔

۳: طبرسی، احمد بن علی بن ابی طالب، الإحْتِجاجُ عَلی أهْلِ اللّجاج، ج ۱، ص ۲۸۷ و مجلسی، محمد باقر، بحارالانوار ، ج ۴۳، ص ۱۶۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29