حضرت زہرا علیها السلام کی سیاسی جدوجہد کے اہم محور (۷)

Wed, 12/13/2023 - 08:25

گذشتہ سے پیوستہ

جب بی بی نے ان لوگوں اقرار لے لیا تو اپ علیہا السلام نے بہت ہی نپے تلے الفاظ اور سخت لب و لہجہ میں ان سے اپنی برائت و بیزاری کا اعلان فرماتے ہوئے کہا: فَإِنّی أُشْهِدُ اللّهَ وَ مَلائِکتَهُ أَنَّکما أَسْخَطْتُمانی وَ ما أَرْضَیتُمانی وَ لَئِنْ لَقیتُ النَّبِی لاَشْکوَنَّکما إِلَیهِ ... هِی تَقُولُ: وَ اللَّهِ لَأَدْعُوَنَّ اللَّهَ عَلَیكَ فِی كُلِّ صَلَاةٍ ؛ میں خدا اور اس کے ملائکہ کو گواہ بناتی ہوں کہ تم دونوں نے مجھے ناراض کیا ہے اور مجھے راضی نہیں رکھا ہے، جس گھڑی رسول خدا (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے ملاقات کروں گی خدا سے تم دونوں کی شکایت کروں گی ۔۔۔۔ خدا کی قسم جب بھی نماز پڑھتی ہوں تم دونوں پر خدا کی لعنت بھیجتی ہوں» ۔ (۱)

ان باتوں کے علاوہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے خلافت ابوبکر و عمر پر جو کاری ضرب لگائی وہ رات کی تاریکی میں جنازہ اٹھانے اور کسی کو بھی خبر نہ دینے کی وصیت ہے ، اپ علیہا السلام نے امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے وصیت میں فرمایا: «اوصیک ان لایشهد احد جنازتی من هؤلاء الذین ظلمونی و اخذوا حقی فانهم عدوی و عدو رسول الله و لاتترک ان یصلی علی احد منهم و لا من اتباعهم و ادفنی فی اللیل اذا هدات العیون و نامت الابصار؛ میں اپ کو وصیت کرتی ہوں کہ جن لوگوں نے مجھ پر ظلم کیا اور میرا حق غصب کیا ہے ان میں سے کسی کو بھی میری تشییع جنازہ میں شریک نہ کریئے گا کیوں کہ وہ لوگ میرے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے دشمن ہیں ، اور ان میں سے کسی کو بھی میری نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دیجئے گا ، مجھے رات میں دفن کریئے گا جس گھڑی نیند سے لوگوں کی انکھیں بند ہوجاتی ہیں اور لوگ گہری نیند میں سوچکے ہوتے ہیں» ۔ (۲)

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی اس وصیت نے ابوبکر اور عمر اور ان کی ٹیم پر وہ کاری ضرب لگائی جس کا اثر قیامت تک انے والی نسلوں میں باقی رہے گا اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی نگاہ میں ابوبکر و عمر کی خلافت و حکومت کے غیر قانونی اور غیر شرعی ہونے پر محکم سند و دستاویز ہوگی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ابن قتیبہ دینوری، ج۱، ص۳۱ ؛ و مجلسی، محمد باقر، بحارالأنوار، ج۴۳، ص۱۹۸ و ۱۹۹ ۔

۲: مجلسی، محمد باقر، بحارالأنوار، ج۲۹، ص۶۲۷ ؛ دینوری، و ﺍﻻﻣﺎمۃ ﻭ ﺍﻟﺴﻴﺎسۃ، ﺝ۱، ﺹ۲۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23