حق کا دفاع اور سیرت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا(۲)

Sat, 12/09/2023 - 10:28

گذشتہ سے پیوستہ

اس آیت کریمہ میں اللہ کے بھیجے ہوئے دین آئین اور شریعت یعنی دین مبین اسلام اور شریعت محمدی کو حق اور حقانیت کا معیار و ملاک بنا کر پیش کر رہا ہے تاکہ بشریت کو سمجھا سکے کہ محبوب کبریا رحمت للعالمین اور اپنے آخری نبی کے ذریعہ پروردگار عالم نے جس دین شریعت اور آئین کو بھیجا ہے یہ دین ، شریعت ، آئین اور قوانین کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوگا بلکہ رہتی دنیا تک اب اللہ کا قانون یہی شریعت اور یہی قوانین ہیں جنہیں فخر موجودات نبی گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لے کر آئے ہیں اور اللہ کے نزدیک یہی دین ، دین حق ہے اور اسی راستے سے اللہ تک پہونچا جاسکتا ہے۔

لہذا قرآن حکیم میں دوسرے مقامات پر ارشاد ہوتا : بے شک خدا کے نزدیک سچا دین صرف اسلام ہے۔(۱) مزید ایک اور آیت کریمہ میں ارشاد ہوتا ہے : اور جو شخص اسلام کے علاوہ کوئی بھی دوسرا دین اختیار کرے گا تو اس کا دین ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ پانے والوں میں سے ہوگا۔ (۲) اسی طرح ایک دوسری آیت کریمہ میں مرسل اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے : اور جس نے رسول کی اطاعت کی، اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ (۳)

پہلے فرماتا ہے صرف دین خدا حق ہے اس کے بعد راہنمائی کرتا ہے کہ یہ دین وہی دین ہے جو نبی گرامی اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لے کر آئے اور اسے دنیا کے سامنے پیش کیا اس کی تبلیغ کی پھر بیان کرتا ہے کہ اللہ انسان سے صرف اسی صورت دین کو قبول کرے گا جبکہ نبی کے دین کی پیروی کرے آپ کی اطاعت کرے ، اسی لئے قرآن حکیم میں ایک دوسرے مقام پر ارشاد ہوتا ہے : (اے رسول! میری محبت کے دعویداروں سے) کہہ دیں کہ اگر تم خدا سے (سچی) محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔ (۴) اسی طرح ایک دوسرے مقام پر ارشاد ہوتا ہے : اور جو کچھ رسول(ص) تمہیں دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں اس سے رک جاؤ اور اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو۔ بےشک اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔ (۵)

جاری ہے۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات 

۱: سورہ آل عمران ، آیت ۱۹ ، إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ۔

۲: سورہ آل عمران ، آیت ۸۵ ، وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ۔

۳: سورہ مائدہ ، آیت ۸۰ ، مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ۔

۴: سورہ آل عمران ، آیت ۳۱ ، قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ۔

۵: سورہ حشر آیت ۷ ، وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22