جنگ بندی کے بعد دوبارہ اسرائیل کے وحشیانہ حملات

Tue, 12/05/2023 - 09:14

چار روزہ جنگ بندی (سیزر فائر) کے بعد اسرائیل کے وحشیانہ حملے اور جنایتیں دوبارہ شروع ہوگئیں ہیں اور اس بار یہ حملے پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہیں ، مسلسل عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، گھروں پر بم برسائے جا رہے ہیں ، بے گناہوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے (۱) اور اسی کے ساتھ ساتھ ظلم بالائے ظلم یہ ہے کہ ارتباطات کے تمام وسائل کاٹ دئے گئے ہیں ، انٹرنیٹ کٹا ہے، ٹیلیفون اور موبائل کاٹ دیئے گئے ہیں (۲)اور دوسری جانب دنیا اگرچہ ان تمام مظالم سے واقف ہے ان کی نگاہوں کے سامنے کھلے عام یہ مظالم انجام دئے جا رہے ہیں لیکن دنیا کی طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ، عالمی ادارے خصوصا اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل تماشائی بنے یہ سب مشاہدہ کر رہے ہیں ، کوئی کاروائی انجام نہیں دے رہے ہیں حتی دائمی جنگ بندی (سیزفائر) کے لئے بھی اسرائیل جیسی غاصب اور ظالم ریاست پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں اگر اسرائیل کی جگہ کوئی اور ملک ہوتا تو سیکورٹی کونسل اب تک پچاسوں جلسے منعقد کرچکی ہوتی حتی کہ اس ملک پر عالمی دباؤ عالمی پابندیاں اور نہ جانے کیا کیا کرچکے ہوتے حتی کہ فوجی کاروائی بھی ہوچکی ہوتی لیکن اسرائیل جیسا دہشت گرد ملک امریکا کی سرپرستی (۳) اور عالمی اداروں کی کھلی چھوٹ اور حمایت کے زیرسایہ بغیر کسی خوف کے عمارتوں کو زمین بوس کر رہا ہے نہتے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بے گناہ خواتین بوڑھے ضعیف العمر اور زخمی و مریض انسانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے لیکن اس خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے لہذا دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کی مغربی ڈموکراسی اور مغربی انسانی حقوق کے نعروں کی یہ حقیقت ہے۔

رہبر معظم انقلاب فرماتے ہیں : صیہونزم اور امریکا بلکہ در حقیقت دنیا کے لٹیرے سرمایہ داروں سے وابستہ تشہیراتی ادارے پوری عالمی برادری کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ گویا جمہوریت کے بڑے طرفدار ہیں جبکہ سراسر جھوٹ بولتے ہیں۔ خود کو انسانی حقوق کا طرفدار ظاہر کرتے ہیں جبکہ یہ سراسر غلط بیانی ہے۔ یہ سفید جھوٹ ہے۔ یہ کمپنیاں، یہ ٹرسٹ جس چیز کی ذرہ برابر فکر نہیں کرتے اور جس چیز کا ان کی نظر میں کوئی احترام نہیں ہے وہ قوموں کے حقوق ہیں، وہ انسانی حقوق ہیں۔ (۴)

رہبر معظم انقلاب مزید فرماتے ہیں : یہ نعرے لگاتے ہیں انسانی حقوق کے لیکن ان کی مراد مغربی مفادات ہوتے ہیں(۵) ، کتنا بڑا مذاق ہے کہ امریکا جیسا جنایت کار ملک اور یورپ جیسے وحشی درندے ہمارے سامنے انسانی حقوق ، آزادی بیان ، آزادی قلم اور ڈموکراسی کے نعرے لگائیں اور اس کی دہائی دیں جن کی تاریخ ظلم بربریت سے بھری ہوئی ہے ، خود کسی ملک پر کبھی ایٹم بم گراتے ہیں ، کبھی کسی ملک پر بموں کی برسات کرتے ہیں ، کبھی کسی آبادی کو اجاڑ دیتے ہیں  ، بے گناہون کا قتل عام کرتے ہیں ، حقیقت تو یہ ہے کہ مغربی تفکر اور مغربی لائف اسٹائل بشریت کو تباہی کے دہانے پر لے جارہی ہے انسانیت کو سب سے زیادہ نقصان یہی مغربی طرز تفکر پہونچا رہا ہے ان کے ڈی ان اے میں دھوکہ دھڑی فساد فحشاء ظلم اور بربریت کے گندےعناصر پائے جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات

۱: https://www.farsnews.ir/news/14020914000027

https://www.farsnews.ir/news/14020913001035

۲: https://www.farsnews.ir/news/14020913001074

۳: https://www.farsnews.ir/news/14020914000037

۴: https://urdu.khamenei.ir/news/4340

۵: گذشتہ حوالہ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48