غزہ کا النصر ہاسپٹل صہیونی مظالم اور جنایتوں کی زندہ مثال

Sun, 12/03/2023 - 08:13

غاصب صہیونی نظام ، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ آج جو رویہ رکھے ہوئے ہے اور جس طرح مظالم ڈھا رہا ہے جنایتیں انجام دے رہا ہے ، یہ تمام مظالم اور جنایتیں ماڈرن دنیا ، انسانی حقوق کے سیکڑوں عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کے کنونشنز و قوانین ہونے کے باوجود ، امریکا اور یورپ کی سرپرستی اور ان اداروں کی خاموشی میں جاری و ساری ہے۔ (۱)

اسی کی ایک زندہ مثال اسرائیل کا اسپتالوں پر حملہ ہے جس کی خبریں آپ سوشل میڈیا کے ذریعہ مسلسل دیکھ رہے ہیں اور انہیں خبروں میں دل کو دہلا دینے والا وہ ویڈیو تھا جو النصرہاسپٹل غزہ کا منتشر ہوا اور وہ مناظر اتنے دردناک تھے کہ ہر دردمند دل رکھنے والا انسان تڑپ گیا ، اس ویڈیو میں معصوم بچوں کی متلاشی لاشوں کی تصاویر کو دھندھلا کرکے دکھایا گیا تھا کیونکہ وہ دردناک مناظر کسی بھی انسان کو بے چین کرنے کے لئے کافی ہیں۔(۲)

اور اس حادثہ سے پردہ اس وقت اٹھا جب غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی (سیزفائر) واقع ہوئی اور غزہ کے لوگ صحافیوں کے ہمراہ النصر ہاسپٹل کے اندر گئے اور وہاں انہیں جو منظر نظر آیا اس نے پوری انسانیت کو دہلادیا بشریت کا سر شرم سے جھک گیا اور مغربی حقوق بشر کے کھوکھلے نعروں کا کریہہ چہرہ سب کے سامنے نمایاں ہوگیا ، وہاں انہیں نومولود معصوم بچوں کے متلاشی جنازے ملے جو اسپتال کے وارڈ میں اپنے بستروں پر بھوک پیاس سے مرگئے تھے اور ان کے جنازے بھی وقت گذرنے کے ساتھ انہیں بستروں پر متلاشی ہو رہے تھے اور تقریبا ضائع ہوچکے تھے جبکہ جب اسرائیلی دہشت گردوں نے ہاسپٹل کے عملہ سے بلڈنگ خالی کرنے اور اس ہاسپٹل کو چھوڑ کر چلے جانے کو کہا تھا تو ان درندوں اور وہاں موجود ریڈکراس کے افراد نے وعدہ کیا تھا کہ کہ ہم ان بچوں کی حفاظت کریں گے کیونکہ ان کی ایسی حالت نہیں تھی کہ انہیں ہاسپٹل سے باہر لے جایا جاتا لیکن ان ظالموں نے نہ اپنے کئے ہوئے وعدہ پر عمل کیا اور نہ کسی کو ان بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے وہان جانے دیا بلکہ یہ شیطان صفت مجرم یہی کہتے رہے کہ ہم دیکھ بھال کر رہے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس تھی اور وہ بچے بھوک پیاس سے تڑپ تڑپ کر مرچکے تھے اور ان کے جنازے بھی بستروں پر پڑے پڑے متلاشی ہوچکے تھے اور جب سیزفائر کے بعد لوگ اندر داخل ہوئے تو انہیں اس جنایت کا علم ہوا۔(۳)

یہ ہے اسرائیل کا حقیقی چہرہ ان کے اندر نہ انسانیت ہے نہ ہمدردی ہے اور نہ انہیں کسی عالمی ادارے سے کوئی ڈر ہے اور نہ کسی حکومت کا ڈر ہے حتی انہیں اپنے رب اور معبود کا بھی خوف نہیں ہے بلکہ وحشی درندوں کی طرح مسلسل معصوم بچوں خواتین اور بے گناہ افراد کی نسل کشی انجام دینے میں مشغول ہیں۔(۴(

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ جات:

۱: https://www.qudsonline.ir/news/940864

۲: https://www.isna.ir/news/1402090805909

 ۳:  https://www.mizanonline.ir/fa/news/4747219

۴: https://www.tasnimnews.com/fa/news/1402/09/10/2998285

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45