ویڈیو/معرفتِ امام زمانہ(عج) عین ایمان

Create: 09/25/2023 - 07:01

منجی عالم بشریت مصلح اعظم اور ہمارے وقت کے امام ، کی امامت کا آغاز پانچ سال کی عمر میں آپ کے بابا کی شہادت کے بعد ہوا اور اسی وقت سے آپ کی غیبت بھی شروع ہوئی۔ امام حسن عسکری ع آپ کے بارے میں فرماتے ہیں : میرا بیٹا محمد ، میرے بعد امام اور حجت خدا ہے ، جو بھی اس حال میں مرجائے کہ اس کی معرفت نہ رکھتا ہو تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے ، جان لو میرے اس فرزند کے لئے غیبت ہے جس میں جاہلین حیرت زدہ ، باطل پرست ہلاک اور ظہور کا وقت تعیین کرنے والے جھوٹ بولیں گے ، پھر اس کے بعد وہ ظاہر ہوگا ، گویا کہ میں سفید پرچموں کو دیکھ رہا ہوں جو نجف کوفہ میں اس کے سر پر لہرا رہے ہیں۔ گیارہویں امام مزید فرماتے ہیں فقھاء میں سے جو بھی اپنے نفس کی صیانت کرنے والا اپنے دین کی حفاظت کرنے والا اپنی نفسانی خواہشات کی مخالفت کرنے والا اپنے مولا کے امر کی اطاعت کرنے والا ہو تو عوام کو چاہئے کہ اس کی تقلید کریں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 12