رسول خدا (ص) مغربی دانشورں کی نگاہ میں (۲)

Tue, 10/03/2023 - 08:38

بارتھولومیو سان ہلیئرڈ لکھتے ہیں :

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اپنے زمانہ کے ذھن ترین ، سب سے زیادہ متقی و دیندار ، حلیم ، دشمن کے حق میں بھی شفیق و مہربان ، خوش مزاج اور وسعت کے قلب کے مالک تھے ، اپ نے عظیم اور بے مثال اسلامی حکومت کا قیام کیا کہ جو اس بات کی دلیل و نشانی ہے کہ پیغمبر (ص) کو اس دور کے تمام مردوں پر برتری اور فضلیت حاصل تھی ، اپ جس دین کو لائے تھے تمام انسانوں کو اس دین کی دعوت دی ، عظیم نعمت و برکت کی بنیاد پر تمام قومیں اس دین کی گرویدہ اور عاشق ہوگئیں اور اپ کے لائے ہوئے دین سے بخوبی استفادہ کیا ۔

فرانسیسی والٹیئر:

سن 1763 عیسوی والٹیئر افکار کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے ، اسی سال حضرت محمّد [ص] اور اپ کے ماننے والوں کے سلسلے میں ایک نئی ذھنیت کا قیام ہوا ، رسول خدا (ص) کے سلسلہ میں جو دشمنی کا باب تھا اس نے ایک نیا رخ اپنایا ، وہ حقیقت حال جاننے کے بعد رسول خدا (ص) کے سلسلے میں تحریر کرتے ہیں : بلاشک و شبھہ حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ و سلم) عظیم انسان تھے اپ نے اپنے دامن میں عظیم انسانوں کی تربیت کی کہ جو بے مثال قانون ساز ، حلال مشکلات اور عادل حکمراں تھے ، اپ پرھیزگار رسول [ص] تھے ، اپ زمین پر عظیم انقلاب لائے ۔

وہ مزید تحریر کرتے ہیں : « میں نے محمد [ص] کے حق میں بہت غلط کیا» اور«ابھی تک عیسائیوں نے جو کتابیں مسلمانوں کے خلاف تحریر کی ہیں انہیں جلا دینا چاہئے» ۔

لیو ٹالسٹائی:

لیو ٹالسٹائی معروف روسی قلمکار اپنی کتاب میں مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں تحریر کرتے ہیں : کسی قسم کے شک و شبھہ کی گنجائش نہیں ہے کہ رسول خدا (ص) دنیا کے مصلح اعظم ہیں ، ایسا مصلح جس نے انسانی سماج کی عظیم خدمت کی ، انہیں فخر کرنے کے لئے یہی کافی کہ اپ نے ایک وحشی ، حیوان صفت اور خون بہانے والی قوم کو شریف النفس بنا دیا ، معمولی انسان ہرگز ایسا کام نہیں کرسکتا ۔

کارل مارکس:

محمد [ص] وہ انسان ہیں جو بت پرستوں کے درمیان سے فولادی ارادے کے ساتھ اٹھے اور انہیں توحید و ایک خدا کی پرستش کی دعوت دی ، ان کے دلوں میں جاودانگی کی روح پھونکی ، لہذا انہیں نہ فقط تاریخ بشریت کے عظیم انسانوں میں بلکہ ان کی رسالت کا اعتراف کرنا چاہئے اور تہہ دل سے کہنا چاہئے کہ اپ خدا کے رسول (ص) ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

https://www.masjed.ir/fa/article/2347

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 21