رسول خدا (ص) تمام نبیوں سے برتر

Thu, 09/28/2023 - 09:47

معمّر بن راشد سے منقول ہے کہ چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : ایک دن ایک یہودی مرد رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روبرو کھڑا ہوکر اپ کو بغور دیکھنے لگا ، حضرت (ص) نے اسے خطاب کرکے کہا : کیا چاہتے ہو ؟َ اس نے کہا ایا اپ افضل ہیں یا موسی (ع) کہ ان سے خدا نے گفتگو کی ، انہیں مقدس کتاب تورات عطا کی اور انہیں معجز نما عصا عطا کیا کہ جس سے دریا میں شگاف ہوجاتا تھا ، رسول خدا (ص) نے فرمایا : انسان کا خود اپنی تعریف کرنا مکروہ ہے مگر میں اس مقام پر بولنے پر مجبور ہوں ۔

اپ (ص) نے فرمایا : جس وقت حضرت ادم علیہ السلام سے ترک اولی انجام پائی ، خداوند متعال نے انہیں ان کلمات کے وسیلے توبہ کرنے کو کہا : « خدایا محمد وال محمد (ص) کے وسیلے اور صدقہ میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ میری خطائیں بخش دے » خداوند متعال نے بھی ان کی گناہیں بخش دی ۔

اپ (ص) نے مزید فرمایا : جس وقت حضرت نوح علیہ السلام کشتی میں سوار ہوئے اور انہیں ڈوبنے کا خوف ہوا تو اپ نے خدا کی بارگاہ میں دعا فرمائی ، « خدایا محمد وال محمد (ص) کے وسیلے اور صدقہ میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے ڈوبنے سے محفوظ رکھ » خداوند متعال نے بھی اپنی عزت و جلالت کے صدقہ میں انہیں ڈوبنے سے بچایا ۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ :

۱:  طبرسی ، الاحتجاج ، ترجمہ بهراد جعفرى ، ج‏ ۱ ، ص ۹۷ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40