کیا فقط شیعہ امام حسین علیہ السلام کی نصرت کو کربلا پہنچے؟

Tue, 08/08/2023 - 08:31

علمبرادار حریت حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ حق کی حمایت اور یزیدیوں سے جنگ کے لئے فقط شیعہ اور اپ کے خاندان کے لوگ یعنی بنی ہاشم ہی نہیں ائے تھے بلکہ تاریخ میں مختلف دین اور مذھب کے ماننے والوں کا تذکرہ ہے جس کی جانب ہم اس مقام پر اشارہ کریں گے ۔

۱: «زہیر بن قین بجلی» قبیلہ بجلیہ کے بزرگان میں سے ہیں اپ شیعہ نہیں تھے بلکہ اپ عثمانی مذھب تھے ، عثمانی امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کے سلسلہ میں بدبین تھے ، بلاذری اپنی کتاب أنساب الأشراف میں «زہیر بن قین بجلی» کے سلسلہ میں تحریر کرتے ہیں : «قالوا: وکان زهیر بن القین البجلی بمکة، و کان عثمانیاً ؛ زہیر بن قین بجلی مکہ میں تھے اور عثمانی تھے » (۱) مگر مخالفین سے امام حسین علیہ السلام برتاو سے متاثر ہوکر اپ کی مدد کو کربلا پہنچے تھے اور اس راہ میں جام شھادت نوش کرلیا ۔

۲: «سعد بن حارث» اور«ابوالحَتوف بن حارث» دو بھائی ہیں جن کا قبیلہ خزرج کے بنی عجل خاندان سے تعلق ہے ، یہ دونوں بھائی جنگ نہروان میں خوارج میں سے تھے اور کوفہ ابن سعد لعنه الله علیہ کی فوج کے ساتھ امام حسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کو ائے تھے ۔

مرحوم آیت الله شیخ علی نمازی شاهرودی ان دو شھیدوں کے سلسلہ می تحریر کرتے ہیں : «هو وأخوه أبو الحتوف العجلانی خرجا من الکوفة مع عمرو بن سعد وکانا من الخوارج فلما کان یوم عاشوراء سمعا استنصار مولانا الحسین علیه السلام و بکاء اهل بی ته، أدرکتهما السعادة و لحقا بالحسین علیه السلام وقاتلا مع أعدائه و فازا بسعادة الشهادة» (۲) ؛ سعد بن حارث اورابوالحَتوف بن حارث ، دونوں بھائی کوفہ سے ابن سعد لعنه الله علیہ کی فوج کے ساتھ امام حسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کو ائے تھے مگر جب انہوں نے عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی ندائے نصرت سنی اور انہیں اپنے اہل بیت کے سلسلہ میں روتے دیکھا تو منقلب ہوگئے اور سعادت و کامیابی انہیں نصیب ہوئی ، دونوں امام حسین علیہ السلام سے ملحق ہوگئے ، اپ کی رکاب میں ابن سعد کے فوجیوں سے جنگ کی اور شھادت پر فائز ہوگئے ۔

۳: وهب ابن حباب کلبی عیسائی جوان ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے ذریعہ مسلمان ہوئے اور حضرت (ع) کے ساتھ کربلا تشریف لائے نیز عاشور کے دن امام حسین علیہ السلام کی رکاب میں لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کرلیا ۔ (۳)

نتیجہ :

کربلا باطل کے خلاف حق پرستوں کے اس عظیم معرکہ کا نام ہے جس میں فقط شیعیان علی اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے ہی شریک نہیں ہوئے بلکہ دیگر مذاھب کے ماننے والوں نے بھی امام حسین علیہ السلام کے ہاتھوں پر کلمہ پڑھ کر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور فرزند رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم پر اپنی جان نچاور کردی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حولہ :

۱: البلاذری، أحمد بن یحیی بن جابر ، أنساب الأشراف، ج ۱، ص ۴۱۳ ۔

۲: الشاهرودی، الشیخ علی النمازی ، مستدرکات علم رجال الحدیث، ج ۴ ص ۲۷ ۔

۳: https://fa.wikishia.net/view/%D9%88%D9%87%D8%A8_%D8%A8%D9%86_%D9%88%D9%8...

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34