تحریک کربلا میں حضرت زینب (س) کا کردار (۱)

Tue, 11/29/2022 - 07:14

تحریک کربلا کا شمار تاریخ اسلام کے اہم ترین حوادث میں سے ہوتا ہے ، مختلف جہتوں اور زاویہ سے اس حسینی انقلاب پر گفتگو کی جاسکتی ہے ، ایک طرف یہ نہضت ، حق کو باطل سے جدا کرنے کا راستہ اور میعار تو دوسری طرف مسلمانوں کی بیداری میں اس نہضت کا اہم کردار ہے نیز اس نہضت نے امویوں کی کئی سالہ سیاست کو نقش بر آب کردیا ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ تاریخ میں بہت سارے لوگوں نے انقلابی تحریک چلائی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا ، انقلابی تحریک میں شامل ہونے والے بہت سارے افراد نے فداکاری اور خود گذشتگی کی تاکہ اُن کی انقلابی تحریک کامیاب ہوسکے، ان کی تحریک تو کامیاب ہوئی مگر وہ خود وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ تاریخ کے کوڑے دان کے حوالے ہوگئے اور لوگوں نے انہیں فراموش کردیا مگر تحریک عاشورا تنہا و تحریک ہے جو وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ محکم تر و مستحکم تر ہوتی چلی گئی اور نہ یہ کہ فراموش نہ ہوئی ، تاریخ کے صفحات میں نہ دبی بلکہ سنہرے ورق کی صورت کی بنکر اُبھری اور لوگوں کے دل و دماغ پر چھاگئی ۔

مگر اس مقام پر ایک بنیادی سوال یہ ہے کہ اس تحریک کو جاودانگی عطا کرنے میں کس کا اہم کردار ہے ؟ اس سوال کا جواب مشخص ہے کہ عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا نے حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کی اس تحریک کو جاودانگی عطا کرنے میں اہم اور بے مثال کردار ادا کیا ہے ، اپ دین اسلام کی وہ بے نظیر خاتون ہیں جو بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا اور امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کی اغوش کو تربیت پائیں ، اپ نے تاریخ اسلام کی ان دو عظیم شخصیتوں سے درس حاصل کیا ہے اور تمام مشکلات کے با وجود دین اسلام کو پھیلتے دیکھا ہے ۔

جاری ہے ۔۔۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25