سویڈن میں توہین قرآن کی حکومتی سرپرستی انتہائی افسوسناک و مذموم عمل

Sat, 07/01/2023 - 10:35

سربراہ امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین نے سویڈن میں کی جانے توہین قرآن پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مغرب کو آزادی اظہار رائے کے قوانین پر نظر ثانی کرنی ہوگی کیونکہ توہین قرآن قطعاً طور پر آزادی اظہار رائے میں شمار نہیں ہوتا بلکہ ہم مسلمانان کے دل مجروح ہوتے ہیں۔

مزید برآں سربراہ امور خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس قبیح عمل کی حکومتی سرپرستی اور مجرمانہ خاموشی قابل افسوس ہے۔ مغرب اپنے دوہرے معیارات سے گریز کرے اور تمام ادیان کے مقدسات کا احترام کرے۔

عالم اسلام کو بھی چاہیے کہ وہ بھی ایک توانا آواز اور میدان عمل میں حاضر ہوکر اس طرح کی توہین کا ہمیشہ کیلئے سدباب کرے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36