دین اسلام میں قربانی کی فضیلت

Wed, 06/28/2023 - 09:22

قربانی دین اسلام کی اہم ترین عبادت ہے، اس ماہ مبارک میں لاکھوں مسلمان اس فریضہ کو انجام دیتے ہیں اور حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں جانور، اللہ کی رضا کی خاطر ذبح کرتے ہیں ، قربانی کی عبادت بندے کی اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ عشق و محبت کا مظہر ہے کہ جس مقدار میں بھی مالی وسعت ہے خدا کی رضا کے لئے قربانی کرے ، بہت ہی بد نصیب ہے وہ آدمی کہ جو مالی وسعت کے باوجود اس عظیم عبادت سے محروم رہے ۔

بارگاہ الٰہی میں قربانی پیش کرنے کے سلسلہ کا اغاز حضرت آدم علیہ السلام کے دور سے ہوا جیسا کہ خداوند متعال نے سورۃ مائدہ میں جناب آدم علیہ السلام کے بیٹوں ہابیل و قابیل کے قصہ کا ذکر فرمایا ہے کہ انہوں نے بارگاہ احدیت میں قربانی پیش کی، ہابیل نے عمدہ دنبہ قربان کیا اور قابیل نے کچھ زرعی پیداوار یعنی غلہ پیش کیا ۔ اس وقت قربانی قبول ہونے کی علامت یہ تھی کہ آسمان سے آگ آکر قربانی کو کھا لیتی؛ چنانچہ ہابیل کی قربانی کو آگ نے کھا کیا اورقابیل کی قربانی وہیں پڑھی رہ گئی، یوں وہ قبولیت سے محروم ہوگئی ۔

قربانی کا عمل ہر امت میں مقرر کیا گیا البتہ اس کے طریقے اور اس کی صورت میں کچھ فرق ضرور رہا ہے ، رسول اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے نقل ہونے والی متواتر حدیث میں عید قربان کے دن قربانی کرنے کی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت بیان فرمائی گئی ہے ، روای نے نقل کیا کہ اصحاب نے قربانی کے سلسلہ میں سوال کیا تو انحضرت نے فرمایا : یہ قربانی حضرت ابراھیم خلیل اللہ کی یادگار ہے ، تو اصحاب نے اپ سے دریافت کہ اس میں ہمارے لئے کیا ثواب ہے تو حضرت نے فرمایا : ہربال کے بدلے ایک نیکی تحریر کی جائے گی ۔ ابن ماجہ ،کتاب الاضاحی)

ایک دوسری روایت میں موجود ہے کہ مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے عید قربان کے دن بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیہا کو خطاب کر کے کہا : اے فاطمہ ! اُٹھو اپنی قُربانی کے جانور کے پاس جاؤ اور اسے لے کر آؤ کیونکہ اس کے خون کا پہلا قطرہ گرنے پر تمہارے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے ، اپ علیہا السلام نے عرض کیا ”یا رسول اللہ ! یہ انعام ہم اہلِ بیت سے خاص ہے یا تمام مسلمانوں کے لئے ہے؟ “ تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔ (المستدرک،کتاب الاضاحی)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 16 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 94