سویڈن میں قران کریم کی توھین پر ایت اللہ سیستانی کا شدید عکس العمل

Sat, 07/01/2023 - 10:24

ایت اللہ العظمی سیستانی نے گذشتہ روز

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کو ارسال کردہ مکتوب

میں سویڈن میں قران کریم کی توھین کی شدید مذمت کی اور

مطالبہ کیا ہے کہ وہ توھین قرآن کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے ۔

اپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ شرمناک فعل گزشتہ کئی برسوں سے مختلف ممالک میں انجام پا رہا ہے

اور اس بار سویڈش پولیس کی با ضابطہ اجازت کے ساتھ آزادی اظہار رائے کے بہانے انجام پایا ہے

تاہم آزادی اظہار رائے کا احترام ایسے شرمناک عمل کا موجب نہیں بن سکتا

جو اربوں مسلمانوں کے مقدسات پر حملے اور ان جزبات کو جریحہ دار کرنے کا سبب بنے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ

وہ ایسے اقدامات کو روکنے کیلئے موثر اقدام کرے اور ان ممالک کو ایسے قانوانین پر نظر ثانی کرنے پر دباو ڈالے جو اس طرح کے مذموم اعمال انجام دینے کی اجازت دیتے ہیں

نیز ہم بھی تمام مذاھب کے پیروکاروں کے دینی اور اجتماعی حقوق کی پاسداری کی تاکید کرتے ہیں  ۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54