حقیقی شیعہ امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں

Sun, 06/25/2023 - 09:21

اہل بیت اطھار علیھم السلام کی اہم اور واضح صفت تقوائے الھی ، پرھیزگاری ، خدا کی اطاعت ، تواضع ، انکساری اور فقراء و ضرورت مندوں کی مشکلات کو برطرف کرنا ہے ۔

کچھ لوگ یہ غلط تصور رکھتے ہیں کہ بس یہی کہ ان کا نام اسلام اور شیعہ کی لیسٹ میں مندرج ہے ، خود کے مسلمان ، مومن اور شیعہ ہونے کا دعوا رکھتے ہیں ، یہی ان کے جنتی اور بہشتی ہونے کے لئے کافی ہے جبکہ کثیر اور لاتعداد روایتیں اس مطلب اور ادعا کے برخلاف ہیں ۔

قران کریم نے اس سلسلہ میں فرمایا: «أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَ هُمْ لا يُفْتَنُونَ ؛(۱) کیا لوگوں نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ وہ صرف اس بات پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ «ہم ایمان لے آئے ہیں» اور ان کا امتحان نہیں ہوگا ؟!» ۔

قران کریم کی تعلیمات کے مطابق تمام وہ لوگ جو خداوند متعال کے مورد نظر اور مطلوبہ درجہ تک پہنچنے کے منتظر ہیں ، ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی رفتار و گفتار اور عمل میں صداقت و حقانیت کا اثبات کریں ، خداوند متعال کی جانب سے معین کردہ اور مشخص کئے ہوئے امتحان میں کامیاب و کامران ہوں ، یہ وہ میدان و مقام ہے جہاں سعادت اور کامیابی و کامرانی کے لئے فقط زبانی دعویداری کافی نہیں ہے کہ ہم شیعہ ہیں یا ہم مسلمان ہیں بلکہ انہیں عمل کے میدان میں بھی ثابت کرنا ہوگا ، ہم اس مقام پر امام محمد باقر علیہ ‌السلام کی جانب سے بیان کردہ خطوط و معیاروں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں ۔

امام محمد باقرعليہ السلام حقیقی شیعہ کی معرفی کرتے ہوئے فرماتے ہیں: «يَا مُيَسِّرُ أَلاَ اُخْبِرُكَ بِشِيعَتِنَا ؟ قُلْتُ: بَلى جُعِلْتُ فِداكَ قَالَ: إِنَّهُمْ حُصُونٌ حَصِينَةٌ و صُدُورٌ أمِيْنَةٌ وَ أَحْلاَمٌ وَ زِيْنَةٌ لَيْسُوا بالمَذِيعِ البَذِرِ وَ لاَ بِالجُفَاتِ المُرَاعِيْنَ رُهْبَانٌ بِالْلَيلِ اُسُدٌ بِالْنَهارِ» (۲)

اے میسر ! کیا اپنے شیعوں کی تمھارے نزدیک معرفی کروں ؟ میسر نے کہا میں اپ پر قربان جاوں ، تو حضرت علیہ السلام نے فرمایا وہ مضبوط قلعہ ، امانت دار سینہ مالک اور صاحب عقل و خرد ہیں ، افواہ نہیں پھیلاتے ، لوگوں کے راز فاش نہیں کرتے ، سخت مزاج ، شدت پسند اور ریا کار نہیں ہیں ، شب زندہ دار اور راتوں کے شیر ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱:  قران کریم ، سوره مبارکہ عنکبوت، آیہ ۲ ۔

۲: طبرسى، على بن حسن‏، مشكاة الأنوار في غرر الأخبار، ص ۶۲، الفصل الثاني (في ذكر علامات الشيعة) ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37