تقوا اور پارسائی امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں

Sun, 06/25/2023 - 09:22

امام محمد باقر علیہ السلام کی نگاہ میں حقیقی مسلمان اور شیعہ ہونے کیلئے ضروری ہے کہ انسان «تقوا اور پارسائی» کے امتحان میں کامیاب ہو ، آنحضرت علیہ السلام نے اس سلسلہ میں فرمایا: « ‏مَا شِيعَتُنَا إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ وَ أَطَاعَهُ ؛[1] ہمارے شیعہ فقط وہ ہیں کہ جو تقوائے الھی کو اپنائیں اور خدا کی اطاعت کریں» ۔

در حقیقت بعض سادہ اندیش اور سادہ لوح افراد کے نظریات کے برخلاف کہ جو فقط مسلمان یا شیعہ کہلانا ہی انسانوں کی نجات اور کامیابی کا راستہ جانتے اور سجمھتے ہیں ، ائمہ معصومین علیہم السلام کے بیانات اور فرمائشات ، زبانی دعویداری کے علاوہ عمل میں صداقت اور حقانیت بھی لازم اور ضروری سمجھتے ہیں کیوں کہ وہ خود بھی اپنی حیات اور زندگی میں تقوائے الھی اور پارسائی میں پیش پیش ، عبودیت اور بندگی میں نمونہ عمل رہے ہیں اور مادیات میں پرھیزگاری ان کا شیوہ رہا ہے ، لہذا ہر سچے شیعہ کی ذمہ داری اور اس کا وظیفہ ہے کہ اپنے امام اور معصوم رھبر و راھنما کے نقش قدم پر قدم رکھے ، ان کے طرز زندگی کو اپنا طرز زندگی و حیات بنائے ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے جابر جعفى سے خطاب میں سچے شیعوں کے صفات اور وظائف معین کرتے ہوئے فرمایا: «یَا جَابِرُ بَلِّغْ شِيعَتِي عَنِّي السَّلَامَ وَ أَعْلِمْهُمْ أَنَّهُ لَا قَرَابَةَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ اللَّهِ عَزَّوَجَلَّ وَ لَا يُتَقَرَّبُ إِلَيْهِ إِلَّا بِالطَّاعَةِ لَهُ يَا جَابِرُ مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ وَ أَحَبَّنَا فَهُوَ وَلِيُّنَا وَ مَنْ عَصَى اللَّهَ لَمْ يَنْفَعْهُ حُبُّنَا ؛ [2]...

اے جابر! میرا سلام میرے شیعوں کو پہونچانا اور ان سے کہنا کہ میرے اور خدا کے درمیان کوئی رشتہ داری نہیں ہے ، خدا سے قربت کا واحد راستہ فقط و فقط اس کی اطاعت اور فرمانبرداری ہے ، اے جابر ! جس نے خدا کی اطاعت کی اور ہمیں دوست رکھا ہم بھی اسے دوست رکھیں گے مگر جو گناہ گار ہوگا اسے میری محبت فائدہ نہیں پہنچائے گی » ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

1: تحف العقول ، النص ؛ ص295 ۔

2: مجلسی ، محمد باقر ، بحار الأنوار، ج‏68، ص179، ح28 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
19 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20