خمس کیا ہے ؟

Wed, 06/14/2023 - 09:11

چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: «إن الله لا إله إلا هو لما حرم علينا الصدقة أنزل لنا الخمس، فالصدقة علينا حرام، والخمس لنا فريضة، والكرامة لنا حلال » ۔ (۱)

یقینا خدا کے سوا کوئی اور خدا نہیں چونکہ خدا نے ہم پر زکات حرام کیا ہے خمس ہمارے لئے قرار دیا لہذا زکات ہم پر حرام ہے اور خمس ہمارے لئے واجب کیا ہے ۔

خمس اسلام کے مالی واجبات کا حصہ ہے ، قران کریم و روایات کی رو سے خمس کی بہت زیادہ اھمیت ہے ، خمس اسلامی معاشرہ کی شہ رگ حیات شمار کی جاتی ہے ، مسلمان پر اس کی حقیقت و ماہیت اور اس کے قوانین سے آگاہی ضروری و لازمی ہے ، ہم اس تحریر میں خمس کی مختصر تشریح کریں گے ۔

خمس کیا ہے ؟ اور لغت و شریعت کی نگاہ میں خمس کا مفھوم کیا ہے ؟

لغت میں خمس ، پانچویں حصہ کے معنی میں ہے اور شریعت کی نگاہ میں خمس کا مطلب یہ ہے کہ ذکر ہونے والے شرائط کے تحت ہر بالغ اور عاقل مسلمان پر واجب ہے کہ سات چیزوں کا خمس ادا کرے ، عام طور سے خمس کا دو حصہ ہے ۔

ایک : خدا ، رسول خدا (ص) اور صاحبان امر یعنی امام وقت ، معصوم امام (ع) کی موجودگی میں خدا اور رسول خدا (ص) کا حق بھی معصوم امام (ع) کے حوالے کیا جائے گا ، اج کی اصلاح میں اسے سہم امام (ع) کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے ۔

۲: حق سادات یعنی ضرورتمند اور مالی و معشیتی مشکلات سے روبرو سادات کا حق ۔

قران کی نگاہ میں خمس

خداوند متعال نے قران کریم میں خمس کے استعمال کے سلسلہ میں فرمایا : «وَاعْلَمُوا أَنَّما غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْ‏ءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَ لِلرَّسُولِ وَ لِذِي الْقُرْبى وَ الْيَتامي وَ الْمَساكِينِ وَ ابْنِ السَّبِيلِ إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ وَ ما أَنْزَلْنا عَلى عَبْدِنا» ۔ (۲)

اور یہ جان لو کہ تمہیں جس چیز سے بھی فائدہ حاصل ہو (غنیمت) اس کا پانچواں حصہ اللہ ، رسول ، رسول کے قرابتدار ، ایتام ، مساکین اور مسافران غربت زدہ کے لئے ہے اگر تمہارا ایمان اللہ پر ہے اور اس نصرت پر ہے جو ہم نے اپنے بندے پر حق و باطل کے فیصلہ کے دن جب دو جماعتیں آپس میں ٹکرا رہی تھیں نازل کی تھی ۔

جاری ہے ۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: شیخ حرعاملی ، وسائل الشیعہ، ج ۶، ص۳۳۷، ح ۴ ۔

۲: قران کریم ، سورہ انفال ، ایت ۴۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39