گذشتہ سے پیوستہ
اج وہی انقلاب قد آورد درخت کی طرح خطے کی عظیم طاقت ہے جس کا اعتراف دشمن بھی کرتے ہیں ۔
اس مقام پر ایک بنیادی سوال پیش آتا ہے کہ دشمن کی اس شکست اور ہار کے اسباب کیا ہیں ؟ جواب ایک خدا کی نصرت اور عنایت ہے جو امام خمینی رہ کی تحریک اور اپ کے مقصد کے شامل حال ہوئی اور دوسرے انقلابی عناصر کی استقامت ۔
اہل ایمان اور مسلمانوں کو خداوند متعال کا وعدہ ہے کہ دین خدا کے دشمنوں کے مقابل استقامت اور ثبات کے بدلے انہیں پیروزی اور کامیابی کا تحفہ ملے گا جیسا کہ قران کریم میں ارشاد ہے : « اگر اللہ تمہاری مدد فرمائے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا، اور اگر وہ تمہیں بے سہارا چھوڑ دے تو پھر کون ایسا ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کرسکے اور مؤمنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ (۱)
البتہ ممکن ہے دشمنان دین خدا سے جنگ اور مقابلہ طولانی ہوجائے جیسے کہ اسلامی جمھوریہ ایران اج تک دشمنان دین خدا اور اسلامی نظام کے دشمنوں سے بر سرپیکار ہے مگر یہ مسلم بات ہے کہ پیروزی اہل ایمان کو ہی نصیب ہوگی کیوں کہ یہ خدا وعدہ ہے اور اس کا وعدہ صادق و سچا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ آل عمران ، ایت ۱۶۰ ۔
Add new comment