Sat, 05/20/2023 - 05:07
امام على عليہ السلام نے فرمایا: مَن ساءَ خُلُقُهُ ضاقَ رِزقُهُ (۱)
جس کا اخلاق برا ہوگا اس کی روزی کم ہوجائے گی ۔
مختصر شرح:
بد اخلاقی اور رزق میں کمی کے بعض ظاھری اسباب ہیں تو کچھ باطنی ، ظاھری اسباب پر جب ہم نگاہ دوڑائیں جیسے اگر دوکاندار بداخلاق ہو، ڈرایور بداخلاق ہو ، ڈاکٹر بداخلاق ، استاد بد اخلاق ہو وغیرہ وغیرہ تو یقینا لوگ اس سے دوری اپنائیں گے جو درآمد اور رزق میں کمی سبب ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: ابوالفَتح آمِدی ، غررالحكم ، حدیث 8023
Add new comment