نماز شب اور بزرگان

Thu, 05/18/2023 - 08:10

ایت اللہ بہجت رحمت اللہ علیہ نماز شب پڑھنے کی بہت زیادہ تاکید کیا کرتے تھے ، اپ نماز شب پڑھنے کے سلسلہ میں فرماتے ہیں : مومن نماز شب سے دور نہیں رہ سکتا ، مجھے تعجب ایسے شخص پر جو معنویت کے اعلی ترین مراتب تک تو پہنچنا چاہتا ہے مگر نماز شب کے لئے نہیں اٹھتا ، یاد رہے کوئی بھی کسی مقام تک نہیں پہنچ سکتا مگر یہ کہ اس نے نماز شب کے دامن میں پناہ لی ہے ۔

مرحوم علامہ طباطبائی مرحوم سید علی قاضی سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : میرے بیٹے اگر تمہیں دنیا کی چاہئے تو نماز شب پڑھو اور اگر اخرت کی حاجت ہے تو بھی نماز شب پڑھو ۔

روایت میں ذکر ہوا ہے کہ اگر نماز شب پڑھنے والا خود کے بھوکے رہنے کا گلا کرے تو اس کی بات پر یقین نہ کرو ۔

ایک دن ایک شخص امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا اور اپ سے سوال کیا : یا امیرالمومنین میں نماز شب کی برکتوں سے کیوں محروم ہوں تو امام علیہ السلام نے فرمایا : کیونکہ تیری گناہوں نے تجھے زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے ۔

امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں ایک شخص نے عرض کیا کہ میں اپنے اندر نماز شب پڑھنے کی طاقت محسوس نہیں کرتا ہوں اور نماز شب پڑھنے کی مہلت میرے ہاتھوں سے نکل جاتی ہے تو امام حسین علیہ السلام نے اس شخص کو نصیحت فرمائی کہ دن میں خدا کے حکم کی نافرمانی نہ کیا کرو ۔

چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے نماز شب کی اہمیت کے سلسلہ میں فرمایا : گناہگار نماز شب کی فضلیت سے محروم ہے ، نیز امام علیہ السلام نے ایک دوسرے مقام پر یوں فرمایا : جھوٹ بولنے والا انسان نماز شب پڑھنے محروم ہے ۔

امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام نے ایک اور روایت میں فرمایا : گناہوں کا انجام دینا اور برا اخلاق و کردار ، انسانوں کو نماز شب سے محروم کردیتا ہے ۔ (۱)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 17 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30