نیکوں کیساتھ کیسے محشور ہوں

Mon, 03/13/2023 - 06:15

رسول خدا صلّی ‌الله‌ علیہ ‌وآلہ و سلم نے فرمایا: «مَنْ حَجَّ عَنْ والِدَيْهِ اَوْ قَضى عَنْهُما مَغْرَما بَعَثَهُ اللّهُ يَوْمَ الْقيامَةِ مَعَ الاَبْرارِ» (۱)

اگر کوئی ماں باپ کی نیت سے حج انجام دے یا ان کا قرض چکائے ، ادا کرے تو خداوند متعال قیامت کے دن اسے نیکوں کے ساتھ محشور کرے گا ۔

امام محمد باقر علیہ السلام والدین کی موت کے بعد ان کے حق میں نیکی کرنے والوں کے سلسلہ میں فرماتے ہیں کہ کچھ بچے ماں باپ کی حیات میں ان کے حق میں نیکیاں انجام نہیں دیتے مگر ان کی موت کے بعد ان کے قرض کو ادا کرتے ہیں اور خداوند متعال سے ان کے حق میں بخشش کے طلبگار ہیں ، ایسے بچے ماں باپ کے حق میں نیکوکار شمار کئے جائیں گے ، اور بعض بچے ایسے ہیں کہ ماں باپ کی حیات میں ان کے ساتھ نیک عمل انجام دیتے ہیں مگر ان کی موت کے بعد ان کے قرض کو ادا نہیں کرتے اور ان کی بخشش کے لئے دعا بھی نہیں کرتے ایسے بچے عاق ہیں اور ان کے نامہ اعمال میں گناہیں لکھی جائیں گی ۔ (1)

مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کی قبر پر ہر جمعہ جائے اور ان کی قبر پر سورہ یاسین کی تلاوت کرے تو اسے ہر حرف کے بدلے گناہوں کی بخشش نصیب ہوگی ۔ (2)

آنحضرت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے ایک دوسری حدیث میں ماں باپ کی قبر پر جانے والے کے لئے حج کا ثواب ملنے کی خوشخبری دیتے ہوئے فرمایا : اگر کوئی ماں باپ یا ان میں سے کسی ایک کی قبر پر خدا کے قربت کے ارادے سے جائے تو اسے ایک حج کا ثواب نصیب ہوگا اور اگر مستقل ماں باپ کی قبر پر جائے تو ملائکہ اس کی قبر کی زیارت کو ائیں گے ۔ (3)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: محمدی ری ‌شهری، محمد، قرآن و حديث انسائیکلوپیڈیا، ج12، ص296 ۔

۲: مجلسی ، محمد باقر، بحار الانوار، ج 89، ص 294 ۔

۳: متقی ھندی ، كنز العمال، ج 16، ص 479 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 86