امام جعفر صادق علیہ السّلام نے امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے نقل فرمایا: « اِعْلَمُوا أَنَّ اَلْأَرْضَ لاَ تَخْلُو مِنْ حُجَّةٍ لِلَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ، وَ لَكِنَّ اَللَّهَ سَيُعَمِّي خَلْقَهُ عَنْهَا بِظُلْمِهِمْ وَ جَهْلِهِمْ، وَ لَوْ خَلَتِ اَلْأَرْضُ سَاعَةً وَاحِدَةً مِنْ حُجَّةٍ لِلَّهِ سَاخَتْ بِأَهْلِهَا، وَ لَكِنَّ اَلْحُجَّةَ تَعْرِفُ اَلنَّاسَ وَ لاَ يَعْرِفُونَهَا، كَمَا كَانَ يُوسُفُ يَعْرِفُ اَلنَّاسَ وَ هُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ » ۔ (۱)
اگاہ رہو کہ زمین حجت خدائے عزّوجلّ سے ہرگز خالی نہیں رہ سکتی مگر خداوند متعال لوگوں کے ظلم و ستم اور ان کی جہالتوں کی وجہ سے انہیں لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل اور پوشیدہ رکھتا ہے ، زمین اگر ایک لمحہ کو بھی حجت خدا سے خالی ہوجائے تو اہل زمین کو اپنے اندر نگل لے ، حجت خدا لوگوں کو پہچانتے ہیں مگر لوگ انہیں نہیں پہچان سکتے جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام اپنے بھائیوں کو پہچانتے تھے مگر ان کے بھائی انہیں نہیں پہچانتے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: شیخ حر عاملی ، إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، ج۵، ص۱۵۴ ۔
Add new comment