انقلاب اسلامی ایران، قیام امام مھدی (عج) کا مقدمہ

Mon, 02/13/2023 - 07:28

ہمیں انقلاب اسلامی ایران جیسے اہم واقعہ کو ہرگز کسی ایک ایت یا روایت کے معیاروں پر نہیں تولنا چاہئے اور ان محدود ایت و روایت کی بنیاد پر اس عظیم انقلاب و نہضت کو پرکھنا چاہئے بلکہ اس میدان میں موجود تمام ایات و روایات پر نگاہ دوڑانی چاہئے پھر انقلاب اسلامی ایران کی شرعی حیثت پر گفتگو کرنا چاہئے ۔

ہم اسی بنیاد پر اس مقام پر کچھ باتوں کی جانب اشارہ کر رہے ہیں :

۱: کیا صحیفہ سجادیہ کے مقدمہ میں موجود روایت کے وسیلہ تمام انقلابی نہضتوں اور مسلحانہ قیام کو زیر سوال لے جایا جاسکتا ہے ؟

۲: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظھور اور اپ کے قیام سے پہلے حرمت اور ممنوعیت پر موجود روایتوں کی کس طرح توجیہ کی جاسکتی ہے ؟

۳: مذکورہ دو طرح کی روایتوں کے باوجود بعض برجستہ علماء ، فقہاء اور دینی رہبروں از جملہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے کس طرح ، حکومت وقت کے خلاف قیام کیا اور انقلاب لائے ؟

صحیفہ سجادیہ کے مقدمہ میں موجود روایت پر غور

اگر ہم اس اہم کتاب میں موجود روایت کی سند کو ہر طرح سے کامل اور صحیح بھی جان لیں اور چھٹے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام سے اس کی نسبت کو مسلم بھی سمجھ لیں تو بھی اس روایت میں کچھ نکات موجود ہیں جس پر دقت کرنے سے یہ بات سمجھ میں اتی ہے کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظھور اور قیام سے پہلے ہر قیام کو تنقید کی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23