اعمال امّ داوود کا مکمل ماجرا

Mon, 02/06/2023 - 15:16

پندرہویں ماہ رجب ، ایام البیض کا تیسرا دن ہے ، یہ دن خدا کے مومن بندوں کے لئے خاص اور نہایت ہی اہم ہے ، اس دن لوگ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے ساتھ اپنے گھروں میں رہ کر بھی «عمل امّ داوود» انجام دیتے ہیں ۔

امّ داوود کا واقعہ

امّ داوود حسن مثنی کی اہلیہ اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی رضائی (دودھ پلائی) ماں ہیں ، ان کی کنیت داوود بن حسن کہ جو اپ کے بچے کے نام پر رکھی گئی ، اپ کا نام حبیبہ یا فاطمہ ہے ، عمل ام داوود اور اس عمل کی دعائیں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل ہوئی ہیں ۔

امّ داوود نے اس عمل اور دعا کو اپنے بچے کی جیل اور زندان سے ازادی کے لئے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سیکھا تھا ، ان کی نقل کے مطابق اس عمل کے انجام دینے کے بعد داوود جیل سے ازاد ہوگئے اور گھر لوٹ ائے ۔

مکمل ماجرا یوں ہے کہ داوود ، مںصور دوانیقی کے دوران خلافت میں اسیر کر کے عراق بھیج دیئے گئے تھے اور کافی مدت تک ان کی مادر گرامی ان سے بے خبر تھیں اور اپنے بیٹے کی ازادی کے لئے بہت زیادہ دعائیں کرتی تھیں اور خداوند متعال سے راز و نیاز کرتی تھیں مگر پھر بھی کوئی خیر خبر نہ ہوسکی ، مجبور ہوکر عبادت گزاروں سے متوسل ہوئیں مگر ان کی دعائیں بھی کارگر نہ ہوئیں یہاں تک ایک دن حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی عیادت کے لئے اپ کے گھر تشریف لے گئیں ، امام جعفر صادق علیہ السلام نے ان سے داوود کی خیریت دریافت کی تو انہوں نے پورا ماجرا امام علیہ السلام کو سنایا ۔

امام جعفر صادق علیہ السلام نے ان سے دریافت کیا کیوں دعائے استفتاح (دعائے ام داوود) نہیں پڑھتیں ہیں ؟ پھر امام علیہ السلام نے ان سے درخواست کی ایام البیض میں روزہ رکھیں اور اخری دن یعنی رجب کی پندرہویں کو عمل انجام دیں اور اس دعا کو پڑھیں ، ام داوود نے جب اس عمل کو انجام دیا تو خواب میں دیکھا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم تشریف لائے ہیں اور داوود کی ازادی کی خوش خبری کی خبر دے رہے ہیں ، کچھ دنوں بعد داوود گھر لوٹ ائے اور انہوں نے بتایا کہ ہم اسی رات ازاد ہوگئے تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

شیخ صدوق، محمد بن علی ، فضائل الأشهر الثلاثة ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49