رجب کے تین اہم اعمال (۱)

Wed, 02/08/2023 - 10:16

ماہ رجب ، خدا کی وسیع رحمتوں اور نعمتوں کا مہینہ ہے ، روایات میں ماہ رجب اور ماہ شعبان ، ماہ مہمانی خدا میں داخل ہونے کا مہینہ شمار کیا گیا ہے ، لہذا ان دونوں مہینوں یعنی رجب و شعبان کو ماہ ضیافت الھی یعنی رمضان کی معنویت سے زیادہ زیادہ استفادہ کا مقدمہ قرار دیا جائے اور خود کو ماہ رمضان کی معنویت اور  برکتوں سے بخوبی استفادہ کے لئے آمادہ کیا جائے ، ہم اس مقام پر ماہ رجب کے کچھ اہم اعمال کی جانب اشارہ کررہے ہیں ۔

استغفار:

ماہ رجب میں استغفار کی حد سے زیادہ تاکید کی گئی ہے ، رسول خدا صلى الله علیه و آله وسلم نے اس سلسلہ میں فرمایا : «أکثِروا مِنَ الاِستِغفارِ فی شَهرِ رَجَبٍ ، فَإِنَّ للّهِ فی کُلِّ ساعَةٍ مِنهُ عُتَقاءَ مِنَ النّارِ ، وإنَّ للّهِ مَدائِنَ لا یَدخُلُها إلّا مَن صامَ [ شَهرَ] رَجَبٍ» ؛ ماہ رجب میں زیادہ سے زیادہ استغفار کیا کرو ، کیوں کہ خداوند متعال اس ماہ کی ہر گھڑی میں کچھ لوگوں کو جہنم کی آگ سے نجات دیتا ہے اور خدا کے کچھ شھر ہیں جس میں بس وہی لوگ داخل ہوں گے جنہوں نے ماہ رجب میں روزہ رکھا ہوگا » ۔ (۱)

ایک اور روایت میں یوں ذکر ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : «رَجَبٌ شَهرُ الاِستِغفارِ لِاُمَّتی ، أکثِروا فیهِ الاِستِغفارَ ، فَإِنَّهُ غَفورٌ رَحیمٌ ، وشَعبانُ شَهرِی ، استَکثِروا فی رَجَبٍ مِن قَولِ : «أستَغفِرُ اللّهَ» ، وَاسأَ لُوا اللّهَ الإِقالَةَ وَالتَّوبَةَ فیما مَضى ، وَالعِصمَةَ فیما بَقِیَ مِن آجالِکُم » ؛ رجب میری امت کی استغفار کا مہینہ ہے لہذا اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ استغفار کیا کرو کہ خداوند متعال مہربان اور بخشنے والا ہے ، ماہ شعبان میرا مہینہ ہے ، رجب میں زیادہ سے زیادہ «أستَغفِرُ اللّهَ» کا ذکر کہا کرو اور گذشتہ گناہوں کے سلسلہ میں خدا کی بارگاہ میں توبہ کیا کرو نیز بچی ہوئی عمر کے سلسلہ میں گناہوں سے محفوظ رہنے کے لئے خدا سے دعا مانگا کرو » (۲)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ھندی ، کنزالعمّال، ج ۱، ص۴۸۱ ، و نهج الذکر ، ج ۴ ، ص ۱۲۰ ۔

۲: اشعری قمی ، النوادر ، ص۱۷ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57