قومی سطح پر اتحاد : امام خمینی رحمت اللہ علیہ ثقافتی انحراف کو ایران کے اسلامی ڈھانچے میں تبدیلی کی اہم وجہ اور سبب شمار کرتے ہیں، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی نگاہ میں اگر حقیقی اسلام ، ایران کی فضا اور اسلامی معاشرہ میں حاکم رہا ، سیاسی خدمت گزاروں ، یونیورسٹیز اور حوزہ میں رہنے والوں پر حاکم رہا تھا تو دشمن کی سازشیں اور چالبازیاں ناکام ہوں گی اور دشمن ہرگز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا ، یعنی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اپنے بیان اور تحریر میں حقیقی اسلامی ثقافت اور کلچر کے تحفظ کی زیادہ سے زیادہ تاکید فرمائی ہے ۔
امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی نگاہ میں اہم ترین راستہ اور طریقہ جو اسلام دشمن عناصر کو گھسنے کا موقع فراھم کرتا ہے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچاتا ہے وہ الحادی اور مادیت پسند کلچر و اقدار ہے کہ کو دشمن کی چالبازیوں کو جامعہ عمل پہنانے کا زمینہ و راستہ فراھم کرتا ہے ۔
لہذا معاشرہ میں اسلامی ثقافت اور کلچر کا پھیلاو اور تحفظ جیسے اتحاد ، استقامت ، جہادی جزبات ، نفی سبیل یعنی بیگانہ طاقتوں کے تسلط سے دوری ، تلاش اور کوشش ، سلامت نفس ، سماجی اور اجتماعی سیاست ، سادہ زیستی وغیرہ ، تمام کے تمام دشمن کی چالبازیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے میں کارگر ہیں ۔
امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا یہ طرز سیاست اور ہدایت مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے اولین اسلامی پیغام «قولوا لا إله إلا الله تفلحوا» (۱) کا آئینہ دار ہے ، رسول خدا (ص) نے خدا کے حکم سے سب پہلا جو پیغام دعوت دیا اور کفار و مشرکین مکہ کو دین اسلام کی جانب بلایا وہ اللہ کی وحدانیت پر اکٹھا ہونا اور لاتعداد و نامحدود خداوں کا انکار تھا ۔ (۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
۱: مسند الإمام أحمد بن حنبل ؛ ج۲۵ ؛ ص۴۰۴ ۔
۲: صحیفہ امام خمینی ، ج ۷، ص ۱۸۷ ۔
Add new comment