اتحاد؛ دشمن کی سازشوں سے مقابلہ کا واحد راستہ (۱)

Thu, 02/09/2023 - 15:09

سوال: دشمن کی سازشوں سے مقابلے کے لئے رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا طرز عمل اور  طریقہ کیا تھا ؟

جواب: اسلام اور انقلاب مخالف عناصر اور دشمن کی چالوں کو بے اثر کرنے اور ناکارہ بنانے میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی سیاست اور طریقہ کار کو دو زاویہ سے مورد بحث و گفتگو قرار دیا جاسکتا ہے !

۱: اسلامی دنیا کی سطح پر : امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی نگاہ میں دشمن کی چالبازیوں سے مقابلے اور ان کی سازشوں سے مقابلہ کا بہترین راستہ ، عالم اسلام اور ملت اسلامیہ کا اپسی اتحاد اور ان کی یکجہتی اور ہمدلی ہے ، اور یہ چیز اسلامی اقدار، قران و سنت رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو نگاہ اور مد نظر رکھتے ہوئے ممکن ہے ۔

ہر قسم کے سامراجی نظام کو ماننے اور قبول کرنے سے پرھیز ، اختلافی چالوں اور سیاست سے دوری اور ملحدانہ اور مادیت پسند ثقافت اور کلچر سے دوری اپنا کر بھی دشمن کی چالبازیوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ہمیشہ اسلامی حکومتوں اور مسلم معاشرہ کو اس بات کی تاکید کی کہ وہ اسلامی اقداروں کی بنیاد پر اپنے معاشرہ میں اتحاد قائم کریں تاکہ وہ مغرب اور اسلام دشمن عناصر کی چالبازیوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ (۲)

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امت اسلامیہ کو یہ گفتگو اور نصیحت ، ایات قران کریم کی ہدایت پر استوار ہے جیسا کہ قران کریم نے سورہ ال عمران کی تیسری ایت شریفہ میں فرمایا :  «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِیعاً وَ لا تَفَرَّقُوا... ؛ خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام اور ہرگز اپس میں اختلاف نہ کرو » ۔ (۱) نیز دوسری ایت کریمہ میں ارشاد فرمایا : « أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِی السِّلْمِ کَافَّةً وَلا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّیْطانِ إِنَّهُ لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِینٌ ؛ ایمان والو! تم سب مکمل طریقہ سے اسلام میں داخل ہوجاؤ اور شیطانی اقدامات کا اتباع نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے » ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ ال عمران ، ایت ۳ ۔

۲: صحیفہ امام خمینی ، ج ۷، ص ۱۸۷ ۔

۳: قران کریم ، سورہ بقره ، ایت ۲۰۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 76