رجب کے تین اہم اعمال (۲)

Wed, 02/08/2023 - 10:16

شب زندہ داری:

ماہ رجب کے دیگر اہم اعمال میں سے ایک اور عمل ، جس کی کتابوں میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے وہ شب زندہ داری ہے ۔

سید ابن طاووس کتاب «اقبال الاعمال» میں تحریر فرماتے ہیں کہ مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ماہ رجب کی افادیت اور فضلیت کے سلسلہ میں سوال کیا گیا تو رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا : « إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى نَصَبَ فِی السَّمَاءِ السَّابِعَةِ مَلَکاً یُقَالُ لَهُ الدَّاعِی فَإِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَجَبٍ یُنَادِی ذَلِکَ الْمَلَکُ کُلَّ لَیْلَةٍ مِنْهُ إِلَى الصَّبَاحِ طُوبَى لِلذَّاکِرِینَ طُوبَى لِلطَّائِعِینَ وَ یَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى أَنَا جَلِیسُ مَنْ جَالَسَنِی وَ مُطِیعُ مَنْ أَطَاعَنِی وَ غَافِرُ مَنِ اسْتَغْفَرَنِی ؛ خداوند متعال نے آسمان ہفتم میں ایک فرشتہ خلق کیا ہے کہ جس کا نام داعی ہے ، جب ماہ رجب داخل ہوتا ہے تو وہ فرشتہ ماہ رجب کی ہر رات صبح تک آواز دیتا ہے «خوش نصیب ہیں ذکر کرنے والے اور خدا کی اطاعت کرنے والے» یہ فرشتہ کہتا ہے کہ خداوند متعال کا خطاب ہے کہ کون ہے میرا ہم نشین ، میں جس کا ہم نشین بنوں ؟ کون ہے میری اطاعت کرنے والا جس کی میں اطاعت کروں ؟ جو بھی مجھ سے مغفرت کی درخواست کرے میں اسے بخش دوں گا » ۔ (۱)

ماہ رجب کا روزہ:

روزہ داری ؛ ماہ رجب کے دیگر اہم اعمال میں سے ہے چاہے ایک ہی دن کا روزہ ہو ، امام کاظم علیہ السلام نے فرمایا : « رَجَبٌ نَهرٌ فِی الجَنَّةِ؛ أَشَدُّ بَیاضا مِنَ اللَّبَنِ وَ أَحلَى مِنَ العَسَلِ. مَن صامَ یَوما مِن رَجَبٍ سَقاهُ اللّهُ مِن ذَلِکَ النَّهرِ ؛ بہشت میں ایک نہر ہے جس کا نام رجب ہے ، جو دودھ سے زیادہ سفید اور شھد سے زیادہ میٹھی ہے ، جو بھی رجب میں ایک روزہ رکھے گا خداوند متعال اسے اس نہر سے اسے پلائے گا ۔ (۲)

رسول خدا صلی الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : « إنَّ فی الجَنّةِ قَصْرا لا یَدخُلُهُ إلّاصُوّامُ رَجَبٍ » ؛ جنت میں ایک محل ہے جس میں ماہ رجب میں روزہ رکھنے والوں کے سوا کوئی اور نہیں جاسکتا » ۔ (۳)

نتیجہ :

ماہ رجب کے آداب میں جس بات کی بہت زیادہ اہمیت ہے وہ خداوند متعال اور اہل بیت عصمت و طهارت علیہم‌ السلام کے وجود کو حاضر و ناظر جاننا ہے خصوصا اس حوالے سے کہ اس میں متعدد اماموں خصوصا امیرالمومنین علی ابن طالب علیہم السلام کی ولادت ہوئی ہے ، دوسری جانب رسول خدا صلی الله علیہ و آلہ و سلم کی بعثت بھی اسی ماہ میں ہے ، یہ تمام مناسبتیں انسان کو خدا کے وجود سے مربوط کرنے اور جوڑنے کے لئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: الإقبال ، ج ۳ ص ۱۷۴ ، و بحار الأنوار ج ۹۸ ص ۳۷۷ ح ۱ ۔

۲: تهذیب الأحکام، ج ۴ ، ص ۳۰۶ ؛ و من لا یحضره الفقیہ، ج ۲، ص ۹۲ ۔

۳: مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، ج‏ ۷، ص ۵۳۱ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 18 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 80