قران کریم کا مقابلہ

Sun, 01/29/2023 - 15:05

جیسا کہ ہم نے اپنی گذشتہ تحریر میں اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ قران کریم نے کفار و مشرکین و اپنا جواب لانے کی دعوت دی مگر و ایسا کرنے سے عاجز و ناتوان ہوگئے ، اس عاجزی اور ناتوانی نے قران کریم کی شان میں گستاخی کرنے پر انہیں اکسایا جیسا کہ قران کریم نے اس سلسلہ میں فرمایا : «يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ ؛ یہ (منکرینِ حق) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو پھونکوں سے بجھا دیں جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں» ۔ (۱)

مگر اس طرح کا برتاو ہرگز قران کی عظمت و بلندی کو کم نہیں کرسکتا بلکہ یہ دشمنوں کی عاجزی اور ناتوانی کی نشانی ہے ، وہ دشمن جو اس بات سے بخوبی اگاہ ہے کہ اگر قران کریم کے معارف یوروپ کی فضا تک پھیل گئے اور نفوذ کرگئے کہ تو گوئٹے جیسے جرمن کے تمام بزرگ فلاسفی اور شعراء اس کے عاشق ہوجائیں گے ۔

گوئٹے اپنی تحریر میں لکھتے ہیں کہ « قران کا طرز قوی ، با عظمت ، معنی و مفاھیم سے مملو اور حیرت انگیز حقائق پر منحصر ہے » ۔ (۲)

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کی پروفیسر محترمہ کترینہ مومن ، گوئٹے کی اس بات کی تشریح کرتے ہوئے لکھتی ہیں « جو بھی گوئٹے کی تحریر سے اشنا ہے وہ بخوبی جانتا ہے کہ گوئٹے «حیرت انگیز حقائق» کا لفظ  ہر جگہ استعمال نہیں کرتے مگر یہ وہ بہت شاہکار اثر ہو » ۔ (۳)

ان حالات میں ہمارا وظیفہ ! اگرچہ الھی پیغام عالمی ہوکر رہے گا مگر بہت اچھا ہے کہ ہم بھی اس کی ترویج اور تبلیغ میں اہم کردار ادا کریں ، ہم قران کریم کو گفتگو اور عمل کے وسیلہ کے جہان کے سامنے پیش کرسکتے ہیں اور اس طرح اسلام فوبیا کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: قران کریم ، سورہ صف ، ایت ۸ :

۲: اسلام اور قرآن گوئٹے کی نگاہ میں ۔  

۳: وہی ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 11 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 56