سپر پاورز کی غراہٹ کو سننا اور برداشت کرنا شرم آور ہے

Sun, 01/22/2023 - 13:40

اس دور میں پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے کتنا تکلیف دہ ہے کہ تمام مادی اور روحانی سہولیات میسر ہونے کے باوجود ان کی نگاہوں کے سامنے خدا اور پیغمبرخدا صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے اور وہ بھی مٹھی بھر غنڈوں اور جنایتکاروں کے وسیلہ نیز اسلامی حکومتوں کے لئے کس قدر شرم آور ہے کہ اپنے ہاتھوں میں دنیا کی سپر پاورز کی شہ رگ حیات رکھنے کے باوجود سب سے بڑے جنایتکار امریکا کی غراہٹ کو سنیں اور اسے برداشت کریں ، مٹھی بھر غاصبوں نے مکمل گستاخی کے ساتھ مسلمانوں کی مقدس عبادت گاہ اور قبلہ اول کو چھین لیا اور ان سب کے سامنے طاقت کا مظاھرہ کر رہے ہیں ، اس عظیم حادثہ کے مقابل خاموشی کس قدر شرم آور ہے ۔

دنیا کے مسلمانوں کو امام خمینی (رہ) کی یہ نصیحت وہ سنہرا فارمولا ہے جس پر چلکر عالم اسلام عزت  و سربلندی کی چوٹیاں فتح کرسکتا ہے ، اور امام خمینی (رہ) کی کوشش کا ہی نتیجہ تھا کہ قدس شریف اور فلسطینی عوام کہ جو سپرپاورز اور ظالم و جابر اسرائیلوں کی چکی میں پسی جارہی تھی نیز مسلمانوں کے نزدیک فراموشی کے نذر ہوچکی تھی ، زندہ ہوگئی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

صحیفہ امام خمینی (رہ) ، ج‏16، ص ، 190 191

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31