امام خمینی رحمۃ اللہ کی بناء کردہ اسلامی بیداری میں تیزی پیدا ہوئی اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ عالمی سطح تک پھیل گیا۔ کیوں کہ کل تک جو قومیں خود کو بے مسیحا اور بے یار و مددگار سمجھتیں تھیں امام خمینی (رہ) ان کے مسیحا اور یار و مددگار بن چکے تھے ، کیوں کہ اپ نے انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد عالم اسلام بلکہ پوری انسانی دنیا کو ایک پیغام دیا اور وہ یہ کہ «اسلامی تعلیمات کے سائے میں عزت ، سربلندی اور خود مختاری کی طرف بازگشت » ۔
تقریبا ایک صدی قبل محدود پیمانہ پر مسلم مفکرین میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کا دائرہ اج ساری دنیا میں پھیل چکا ہے ، اسلامی دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا خطہ ہوگا جہاں مثبت تبدیلیاں دکھائی نہ دیتی ہوں ، رهبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بقول آج اسلامی بیداری یورب کے قلب تک پہنچ چکی ہے ، یہی وہ وجہ ہے کہ امریکہ اور یورپ کے ممالک مسلم دنیا خصوصا ایران کو اپنی دھمکیوں اور پابندیوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اسلامی بیداری انسان کو خود مختاری ، عدالت ، آزادی اور دوسرے گرانقدر اقداروں سے ہمکنار کرتی ہے ۔ آج دنيا کےمبصرين کا کہنا ہے کہ دنیا میں جتنے بھی انقلابات رونما ہو رہے ہیں اور بیداری کی لہر چل رہی ہے وه رھبر کبیر مرجع تقلید وقت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں پیروز ہونے والے انقلاب اسلامی ایران کا اثر ہے ۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اس سلسلہ میں فرماتے ہيں: عصر حاضر میں دینی حیات کی تجدید کا آغاز ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی سے ہوا ہے ۔
Add new comment