کمانڈر ، سردار اپ نے کیا کیا کہ اس قدر اعلی انسانی صفات کے مالک بن بیٹھے ، میرا یہ قلم اپ کی کس کس صفت کو تحریر کرے ۔
قران کریم کا ارشاد ہے : فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجاهِدِینَ بِأَمْوالِهِمْ وَ أَنْفُسِهِمْ عَلَی الْقاعِدِینَ دَرَجَةً وَ کُلًّا وَعَدَ اللَّهُ الْحُسْنی وَ فَضَّلَ اللَّهُ الْمُجاهِدِینَ عَلَی الْقاعِدِینَ أَجْراً عَظِیماً ۔ (۱)
اللہ نے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھے رہنے والوں پر فضیلت بخشی ہے اور ہر ایک سے نیکی کا وعدہ کیا ہے اور مجاہدین کوبیٹھے رہنے والوں کے مقابلہ میں اجر عظیم عطا کیا ہے ۔
قران کریم کی ایت " العزه لله و للرسول و للمومنین و.." کو دیکھ کر بظاھر ایسا لگتا ہے کہ خداوند متعال صاحبان ایمان اور تقوا کو قوم میں ، گھرانے میں ، قبیلے میں ، رشتہ داروں میں ، شھر و دیہات میں اور زیادہ سے زیادہ علاقہ میں عزت و سربلندی عطا کرتا ہے مگر یہ گمان بھی نہیں کیا جاسکتا تھا اس کی دی ہوئی عزت کا دائرہ زمینی اور ملکی حدود سے باہر جاسکتا ہے ۔
سردار قاسم سلیمانی اپ نے ایسا کیا کیا ہے کہ اس قدر تعریف و تحسین کے لائق بن بیٹھے اور اپ کے اندر زیادہ تر انسانی صفات یکجا ہوگئے ؟! میرا یہ قلم اپ کی کس خصوصیت اور کس صفت کو تحریر کرے ؛ اپ کے خلوص اور اندرونی طھارت و پاکیزگی کو یا معنوی استحکام و صلابت کو یا تواضع و انکساری کو یا بہادری اور قربانیوں کو یا ثابت قدمی اور سرفرازی کو یا قومی اور پارٹی کے دائرہ سے بڑھکر پائے جانے والے نقطہ نظر کو یا دشمن کے جسم پر جھانی جانی والی تھرتھراہٹ کو یا دوستوں کے ساتھ پیش انے والے شفقت امیز لب و لہجہ کو یا غیرت و جوانمردی کو جس نے دشمن کی نیندیں اڑادیں اور دوستوں کو سکون کی نیند عطا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، سورہ نساء ، ایت ۹۵ ۔
۲: قران کریم ، سورہ منافقون ، ایت ۸ ۔
Add new comment