حضرت زہراء (س) کا طرز زندگی ایت اللہ خامنہ ای کی نگاہ میں

Mon, 12/26/2022 - 10:14

۱: عبادت

- فقراء اور محرومین کی مدد نیز خود بھوکھے رہ کر دوسروں کو عطا کرنا .

- راتوں میں مومنین، پڑوسیوں اور عالم اسلام کیلئے دعا کرنا .

- عفت و پاکدامنی اور اسلامی پردہ کا خاص خیال رکھنا .

- محراب عبادت میں بیٹھ کر طولانی عبادت اور خدا سے راز و نیاز کرنا ۔
 

۲: شادی

- عالم اسلام کی پہلی فرد کی اکلوتی بیٹی کی شادی نہایت سادگی سے ہوئی .

- مہر کی رقم ناچیز رکھی گئی اور جہیز مختصر و سادہ دیا گیا .

- ازدواجی زندگی کو تجملات و دکھاوے سے دور رکھا گیا .
 

۳: شوہر کا خیال

- جہاد کیلئے شوہرکی حوصلہ افزائی اور ترغیب .

- شوہر کی پریشانی اور ناراضگی کے اسباب فراہم نہ کرنا .

- زندگی کے سخت مراحل میں شوہر کی ہمراہی کرنا .
 

۴: رسول خدا (ص) کی ہمراہی

- ماں کی غیرموجودگی میں باپ کی تکیہ گاہ .

- شعب ابی طالب میں باپ کی یار و غم گسار .

- حضرت خدیجہ (س) اور ابوطالب کی وفات کے بعد باپ تسکین کا سبب .
 

۵: مجاہدت

- سیاسی اور سماجی میدان میں حاضری .

- بعثت ، رسالت اور مسلمانوں کی ہجرت کے اہم مسائل میں قابل توجہ مشارکت .

- رسول خدا (ص) کی رحلت کے بعد امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (ع) کی خلافت کا مسلسل اور مستقل دفاع .

- رسول خدا (ص) کے انتقال کے بعد ولایت کے دفاع میں مسجد النبی (ص) میں عالمانہ خطبہ اور تقریر کرنا .
 

۶: بچوں کی پرورش

- زندگی کی تمام مشکلات و مسائل کے باوجود دونوں جہان کے بہترین بچوں کی پرورش اور تربیت کرنا .

- قابل توجہ اور محبت آمیز باتوں کے ذریعہ محبت و عطوفت سے بھری آغوش میں بچوں سالم پرورش کرنا .

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 28