اللّهُمَّ صَلِّ عَلَی فَاطِمَةَ و اَبِیهَا وَ بَعلِهَا وَ بَنِیهَا وَ السِّرِّ المُستَودَعِ فِیهَا بِعَدَدِ مَا اَحاطَ بِهِ عِلمُک
معصوموں پر صلوات ایک طرح کا درود و سلام اور ان عظیم ہستیوں سے عقیدت و محبت کا اظھار ہے ، صلوات استجابت دعا کا وسیلہ بھی ہے لہذا ہم اس مقام پر حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے مخصوص صلوات کی فضلیت اور اس کے اثار کی جانب اشارہ کررہے ہیں ۔
حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی بیٹی ، امیرالمومنین علی ابن طالب علیہ السلام کی اہلیہ ، دونوں جہان کی خواتین میں سب سے افضل و برتر اور خداوند متعال کے نزدیک خاص مقام و منزلت کے مالک ہیں ، ایسی ہستی پر سلام و درود و صلوات بھیجنے کے انسان کی زندگی میں عظیم فوائد و برکات ہیں ۔
رسول خدا (ص) نے اس سلسلہ میں فرمایا: حضرت فاطمہ زہراء [سلام اللہ علیہا] پر درود بھیجنا اس بات کا باعث ہے کہ انسان کی گناہیں بخش دی جائیں اور صلوات بھیجنے والا جنت کا حقدار قرار پائے : یا فاطمهُ مَن صَلّی عَلَیکِ، غَفَرَاللهُ لَهُ وَ اَلَحَقَهُ بی حَیثُ کَنتُ فی الجَنَهِ ، اے فاطمہ ! تم پر صلوات بھیجنے والے کی گناہوں کو خداوند متعال بخش دے گا اور میں جنت میں جس جگہ ہوں گا مجھ سے ملحق ہوگا ۔
سرزمین ایران کی عظیم علمی شخصیت آیت الله مرعشی نجفی نے نماز کے قنوت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام پر صلوات بھیجنے کی بہت زیادہ تاکید فرمائی ہے اور انسان کی زندگی میں اس کے فراوان آثار تذکرہ کیا ہے وہ صلوات یہ ہے :
اللهُمَ انی أسألُکَ بِحَقِ فاطمهَ وَ أَبیِها وَ بَعلِها وَ بَنیها وَ السِّرِّ المُستَدَعِ فیها أَن تُصلیَ علی مُحَمَدٍ وَ آلِ مُحَمَدٍ وَ أَن تَغفِرَلی ذُنُوبی و لا تَفْعَلَ بِى ما أنَا أهْلُهُ وَ تَفعَل بی ما أَنتَ أَهلُهُ ۔
Add new comment