فاطمیہ اور اُسکے احکام (۳)

Sun, 12/18/2022 - 07:50

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نام کا احترام

سوال: کیا بے وضو انسان حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نام کو لمس کرسکتا ہے یعنی چھو سکتا ؟

جواب: اس سلسلہ میں تین فقہی نظریات موجود ہیں :

الف : بعض فقہاء نے احتیاط واجب کیا ہے یعنی احتیاط واجب یہ ہے کہ وضو کرکے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نام کو لمس کیا جائے ۔

ب : بعض فقہاء نے احتیاط مستحب کیا ہے یعنی احتیاط مستحب یہ ہے کہ وضو کرکے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے نام کو لمس کیا جائے ۔

ج : بعض فقہائے کرام تفصیل کے قائل ہوئے ہیں یعنی اگر طہارت کے بغیر لمس کرنا توھین اور ہتک حرمت شمار ہو تو حرام ہے وگرنہ جائز ہے ۔

اس مقام پر دو نکتہ کی جانب توجہ لازم ہے :

۱: جو لوگ قرانی ایات ، معصوم رہبروں کے اسمائے گرامی یا حضرت فاطم زہراء سلام اللہ علیہا کا نام لکھا لاکٹ یا کڑا گلے یا ہاتھوں میں پہنتے ہوں تو وہ ان دو راستوں میں سے کسی ایک پر عمل کریں ؛ یا تو ہمیشہ با وضو رہیں یا نام کے اوپر ٹیپ لگا دیں تاکہ بغیر وضو و غسل کا بدن اس سے لمس نہ کرے ۔

۲: جو فقہاء لمس کے لئے وضو کو شرط قرار دیتے ہیں وہ فقط معصومین علیھم السلام کے سلسلہ میں اس بات اور حکم کے قائل ہیں ، یعنی اگر نام کسی غیر معصوم کا ہو تو لمس کے لئے وضو شرط نہیں ہے چاہے وہ نام اور شخصیت کتنی ہی محترم اور معتبر ہو ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45