حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی سیرت (۴)

Wed, 12/14/2022 - 09:17

شوہر سے اظھار محبت اور انکا احترام

تاریخ بیانگر ہے کہ ازدواجی اور گھریلو زندگی میں ایک چیز ہمیشہ ان بزرگوں کے مورد توجہ رہی ہے اور وہ محبتوں کا اظھار کا ہے ، یعنی گھرانے اور گھریلو زندگی میں نشاط اور گرمجوشی کے لئے فقط دل میں محبت رکھنا کافی نہیں ہے بلکہ گھرانے کے افراد خصوصا میاں اور بیوی کا ایک دوسرے کی اچھائیوں اور کمالات کا بیان کرنا بھی ضروری ہے ، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اپنے شوہر کا بے حد احترام کیا کرتی تھیں اور مختلف زاویہ اور طریقہ سے ان سے محبت کا اظھار فرماتی تھیں ، اپ اپنے والد بزرگوار کے سامنے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو بہترین مددگار اور بہترین شوہر بتاتیں ۔ (۱)

معاشی مشکلات میں شوہر کی سرزنش نہ کرنا

حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی ایک اور درس آموز سیرت اور عادت یہ تھی کہ اپ معاشی مشکلات اور پریشانیوں میں بھی امام علی علیہ السلام سے خندہ روئی سے پیش اتیں اور ہرگز ان کی سرزنش نہ کرتیں ۔

امکانات میں کمی صدر اسلام کی اہم ترین مشکلات ہیں خصوصا ازدواجی حیات کے امکانات فقدان، حتی قریش کی بعض خواتین ایک غریب اور نادار انسان سے شادی کرنے کی وجہ سے اپ کا مزاق اڑاتی اور اپ پر طعنہ کستیں ، (۲) مگر حضرت نے ہرگز اس کا شکوہ نہیں کیا اور بعض تاریخی نقل کے مطابق دھاگہ بانٹ کر گھر کے خرچ میں مدد کرتی تھیں ۔ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار ، ج 43 ، ص 117 ۔

۲: شیخ مفید ، ارشاد مفید ، ج 1  ، ص 36 ۔

۳: شیخ صدوق، امالی صدوق، ص 329 ۔ و مناقب خوارزمی ، ص 268 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63