شوہر کی اطاعت اور خدمت
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا خواتین کے لئے مکمل نمونہ عمل ہیں ، گھریلو مسائل اور معاملات میں اپ کی سیرت اور نقش قدم پر چل کر زندگی گلستان بن سکتی ہے ۔
ایک خاتون اور عورت کی بزرگترین کامیابی یہ ہے کہ وہ مختلف میدانوں میں اپنے شوہر کا دل جیت لے ، اس سے اس کا شوہر خوش رہے ، ہر ایسے عمل سے دوری اپنائے جو شوہر کی ناراضگی اور اس کے کبیدہ خاطر ہونے کا سبب بنے ، امام علی ابن طالب علیہ السلام نے اس سلسلہ میں فرمایا : « ایک عورت کا جہاد یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کا خیال رکھے » ۔ (۱) ایک عورت کے لئے ضروری ہے کہ وہ جھاد میں کامیاب ہونے کے لئے اپنی تمام توانائی صرف کردے تاکہ گھر کا ماحول پرسکون ماحول رہے ۔
حضرت زہراء سلام اللہ علیہا دو عالم کی شہزادی ، دنیا کی تمام خواتین میں برتر ، جنت کی ملکہ ، مرسل اعظم حبیب کبریا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی اکلوتی لاڈلی بیٹی ہونے کے باوجود شوہر کی خدمت اور اطاعت میں بے مثال ہیں ، اپ (ع) امام علی علیہ السلام کے حق میں بے حد مہربان اور شفیق تھیں ، اپ (ع) نے کبھی بھی اپنے شوہر کو تکلیف نہیں پہنچائی ، انہیں رنجیدہ خاطر نہیں کیا اور زندگی کے ہر میدان میں اپ کی مددگار تھیں ۔
امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے سلسلہ میں فرماتے ہیں : « فاطمہ [ع] نے ہرگز مجھے غصہ نہیں دلایا ، کبھی بھی میری مخالفت نہیں کی ، میں جب بھی انہیں دیکھتا تو میرا سارا غم دور ہوجاتا تھا » ۔ (۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: سید رضی ، نہج البلاغہ ، حکمت 136 ۔
۲: اخطب خوارزم ، مناقب خوارزمی ، ص 256 ۔
Add new comment