حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی سیرت (۱)

Tue, 12/13/2022 - 09:29

گھر کو چلانے میں شوہر کے حق کو مقدم رکھنا

سقیفہ بنی ساعدہ کے تلخ واقعہ کے بعد وقت کے نئے مسلم حکمراں یعنی خلیفہ اول و دوم نے عرب معاشرہ کے افکار و نظریات میں تبدیلی لانے کی غرض سے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے ملاقات کا فیصلہ کیا تاکہ اپ کی دلجوئی کرسکیں مگر حضرت زہراء سلام اللہ علیہا نے ناراضگی اور غضب کا اظھار کرتے ہوئے انہیں ملنے کی اجازت نہیں دی ، وقت کے حکمراں اس سلسلہ میں امام علی علیہ السلام سے متوسل ہوئے اور اپ کو واسطہ بنایا تاکہ وہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کو راضی کریں ۔

حضرت امام علی علیہ السلام نے بھی اپنی اہلیہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ پر بغیر کسی دباو ڈالے خلفاء راشدین کی درخواست کا تذکرہ کیا تو حضرت زہراء (ع) نے فرمایا : الْبَیْتُ بَیْتُکَ وَ الْحُرَّةُ زَوْجَتُکَ افْعَلْ مَا تَشَاءُ ؛ [اے علی] گھر اپ کا گھر ہے اور میں اپ کی اہلیہ ہوں ، اپ کا جو دل کرے وہ انجام دیجئے ۔ (۱)

گھر کے مسائل اور امور میں اگر میاں اور بیوی مشارکت کریں ، مل جل کر گھر کو چلائیں ، ایک دوسرے کا احترام باقی رکھیں تو گھر زمین پر رہ کر بھی بہشت کا ٹکڑا ہوگا ، خداوند متعال سے دعا ہے کہ ہم سب کو اپ کی سیرت اپنانے اور اس پر چلنے کی توفیق عنایت کرے ۔ امین ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: مجلسی ، محمد باقر، بحارالانوار، ج 28، ص 303 ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89