میدان محشر میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا داخل ہونا

Sat, 12/10/2022 - 11:14

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا نے اپنے احتضار کے وقت وصیت فرمائی کہ اس کپڑے کو حضرت (س) کے سینہ پر اور کفن کے نیچے رکھ دیا جائے اور فرمایا : « جب قیامت کے دن محشور ہوں گی تو اس تحریر کو اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر اپنے بابا کی امت کے گناہگاروں کی شفاعت کروں گی » ۔

میدان محشر میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا آنا اور منادی کا اواز دینا

عظیم صحابی جابر بن عبد الله انصاری مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ انحضرت (ص) نے فرمایا : « قیامت کے دن میری بیٹی فاطمہ [س] عظمت و جلالت ، خاص عزت و احترام اور کثیر ملائکہ الھی کے ساتھ میدان محشر میں داخل ہوں گی ، اس وقت منادی ندا دے گا ، اے اہل محشر ! اپنی انکھیں بند کرلو کہ محمد [ص] کی بیٹی فاطمہ میدان سے گزرنا چاہتی ہیں » ۔

اس دن انبیاء ، اوصیاء اور اولیائے الہی ، صدیق ، شھداء اور تمام لوگ اپنی انکھیں بند کرلیں گے یہاں تک میری بیٹی فاطمہ [س] نور کے دریا سے گزر جائیں گی اور عرش الہی کے سامنے جاکر کھڑی ہوکر فرمائیں گی : إِلَهِی وَ سَیِّدِی ذُرِّیَّتِی وَ شِیعَتِی وَ شِیعَةُ ذُرِّیَّتِی وَ مُحِبِّیَّ وَ مُحِبِّی ذُرِّیَّتِی ؛ پروردگارا ! اے میرے اقا و مولا ! میرے بچوں ، میرے شیعوں ، میرے بچوں کے شیعوں ، میرے چاہنے والوں اور میرے بچوں کے محبوں کو نجات دے ۔

اس وقت ندا آئے گی فاطمہ کے بچے ، شیعہ ، چاہنے والے ، ان کے بچوں کے شیعہ اور محب کہاں ہیں ؟ وہ میرے سامنے آئیں ، اس حال میں کہ ملائکہ رحمت الہی انہیں اپنے گھیرے میں لئے ہوں گے فاطمہ [س] سبھی کو بہشت میں داخل فرمائیں گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: ابن فتّال نیشابوری ، روضة الواعظین ، ج ۱، ص ۱۴۸ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23