حضرت فاطمہ زہراء کی عصمت و طہارت پر اعتقاد واجب
مذھب شیعہ کے نزدیک حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عصمت و طہارت واضحات میں سے ہے اور یہ چیز کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کیوں کہ اس سلسلہ میں فراوان قرانی دلیلیں اور روایتیں موجود ہیں کہ ان میں سے ایک ایت تطھیر ہے جس میں خداوند متعال میں فرمایا : إِنَّما یُرِیدُ اللَّهُ لِیُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَکُمْ تَطْهِیرا ؛ بس اللہ یہی چاہتا ہے کہ اے (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے) اہلِ بیت! تم سے ہر قسم کے گناہ کو دُور کر دے اور تمہیں طہارت سے نواز کر بالکل پاک صاف کر دے ۔ (۱)
مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے منقول متواتر روایات کے مطابق ، پیغمبر اسلام (ص) نے اس ایت شریفہ کو فقط و فقط پانچ ہستیوں اور شخصیتوں سے مخصوص جانا ہے اور دوسروں کو اس میں شاملہ نہیں کیا ہے کہ وہ پانچ ہستیاں پنجتن پاک ہیں ۔
دوسرے لفظوں میں یہ کہا جائے کہ چودہ معصوموں کی عصمت و طھارت پر اعتقاد واجب ہے کہ ان میں سے ایک بی بی دو عالم ، معصومہ کونین ، ام الحسنین ، ام ابیہا حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
۱: قران کریم ، ۔ سورہ احزاب ، ایت ۳۳ ۔
Add new comment